مذاکرات ناکام ہوئے تو اووو والا نہیں، سڑکوں والا احتجاج ہوگا، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
مذاکرات ناکام ہوئے تو اووو والا نہیں، سڑکوں والا احتجاج ہوگا، شیخ وقاص اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان و رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مذاکرات سے نہیں بھاگیں گے، مذاکرات کسی ڈیل کے لئے نہیں ہورہے، حکومنت سے بات چیت کا تیسرا رانڈ اہم ہوگا، مذاکرات ناکام ہوئے تو اووو والا نہیں، سڑکوں والا احتجاج ہوگا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت سے کسی ڈیل کے لئے مذاکرات نہیں ہو رہے، بلکہ مذاکرات ملکی حالات بہتر کرنے کے لیے ہو رہے ہیں، ہم شہدا کے لیے انصاف چاہتے ہیں، ہمارا اہم مطالبہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے اسٹائل کا احتجاج آپ کو پسند نہیں تھا، ہمیں تو حکومت نے اووو، اووو کے احتجاج کے طریقے کا بتایا، وزیراعظم کے مطابق مہذب قومیں اووو، اووو کرکے احتجاج کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے، ہم فارم 47 والے وزیر اعظم اور وزیراعلی کو نہیں مانتے، ہم اب اووو، اووو والا احتجاج نہیں کریں گے بلکہ سڑکوں پر نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسوں کے فیصلوں کی تاریخ جان بوجھ کر آگے بڑھائی گئی، جعلی حکومت شرمندگی سے بچنے کے لیے فیصلے کی تاریخ آگے بڑھا رہی ہے۔ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی کو سزا ہونے کی صورت میں بھی حکومت سے مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، تاہم مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں پورے ملک میں بھرپور احتجاج کرینگے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم والا احتجاج نے کہا کہ
پڑھیں:
ان فٹ جج کا لاکرسزاسنوائی جاتی ہے، وقاص اکرم
پشاور(آن لائن)پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہاہے کہ ایک ایسے جج کو لاکر سزا سنوائی جاتی ہے جسے عدالت عظمیٰ نے ان فٹ قرار دیا تھا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو تحویل میں لینے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو تکلیف دینا تھی۔