پنجاب کابینہ نے آسان کاروبار اسکیم کیلئے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کردیا جبکہ پنجاب ہندو میرج ایکٹ رجسٹریشن رولز 2024ء کی منظوری بھی دے دی۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آسان کاروبار فنانس اسکیم کی منظوری دی گئی اور ایک لاکھ بزنس اسٹارٹ اپ کا ہدف بھی مقرر کیا گیا۔کابینہ نے ای وہیکلز چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کےلیے پالیسی طلب کرلی جبکہ قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔
کابینہ نے کسان کارڈ کی مالیت ساڑھے 7 لاکھ کرنے اور کیش لمٹ 30 فیصد تک بڑھانے کی منظوری بھی دی۔کابینہ نے اسپیشل اینیشیٹو فار ڈائیلسز پروگرام کی منظوری دی اور ڈائیلسز فنڈز 7 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کردیا۔
صوبائی کابینہ نے وہیکلز رجسٹریشن مہم شروع کرنے اور موٹر سائیکل کی اسپیڈ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے پراپرٹی کیسز کیلئے اسپیشل عدالت قائم کرنے اور جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی سیڈ منی اور مالی امداد بڑھانے کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں پراپرٹی ٹیکس، ویلیو ایشن سسٹم کو رینٹل ویلیو سے کپٹل ویلیو پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی منظوری بھی کابینہ نے
پڑھیں:
اسرائیلی کابینہ سے جنگ بندی ڈیل کی منظوری نہ لی جاسکی، نیتن یاہو کے حماس پر الزامات
اسرائیلی کابینہ سے جنگ بندی ڈیل کی منظوری نہ لی جاسکی، نیتن یاہو کے حماس پر الزامات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
یروشلم (آئی پی ایس )غزہ میں گزشتہ روز ہونے والے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی کابینہ کو آج اس معاہدے کی منظوری دینی تھی مگر اب تک اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری نہیں دی۔رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے لیے آج ہونے والی اسرائیلی کابینہ کی میٹنگ بھی اب تک نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس آخری وقت میں معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔
اس حوالے سے حماس کے ایک رہنما نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ بندی سے متعلق اپنی باتوں پر قائم ہے۔اس سے قبل جنگ بندی اعلان کے بعد اسرائیلی حکومتی اتحاد میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے تھے اور نیتن یاہو کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دی ہے۔
غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے میں نیتن یاہو کی حیران کن لچک سے اسرائیل کے دائیں بازو کے حلقوں کو پریشانی لاحق ہوگئی تھی۔یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی کیلیے نمائندے اسٹیون وٹکوف کے نیتن یاہو پر براہ راست دبا کے بعد ممکن ہوا۔ دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے تاحال جاری ہیں اور سیز فائر اعلان کے بعد اب تک اسرائیلی حملوں میں 70 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں