وزیر اعظم نے پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی پیرس کیلیے پروازیں بحال ہونے پر ایئرلائن کی جانب سے جاری اشتہار پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹ کا اجلاس منگل کے روزچیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی کی صدارت میں ہوا۔
شیری رحمان کے توجہ دلاو نوٹس پر اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومتی اقدامات سے یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں، وزیر اعظم نے قومی ائیر لائن کی پیرس پروازوں کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایفل ٹاور کے قریب قومی ائیر لائن کے جہاز کے ساتھ” وی آرکمنگ“ کا غلط تاثر گیا۔ سحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری ضرور آگے بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کے 6 بوئنگ طیارے ہیں۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر رمل درآمد نہ کرانے پر پی ٹی آئی اراکین نے اعجازچوہدری اور عمران خان کی تصاویر اٹھاکر چئیرمین سینٹ کے ڈائس کا گھیراو کیا اور نعرے بازی کی۔
چئیرمین کے ڈائس کے سامنے پی ٹی آئی اراکین اکٹھے ہو ئے اور اعجاز چوہدری کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی اراکین نے بانی پی ٹی آئی،اعجاز چوہدری کی تصاویر بھی اٹھا رکھیں تھیں۔
سینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ کہا گیا ملک کو ٹائیگر بنائیں گے انہوں نے گیدڑ بنا دیا۔ شبلی فراز کے ریمارکس پر احسن اقبال اور عرفان صدیقی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے،حکومتی اراکین نے احتجاج کیا۔
احسن اقبال اور عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے ،کیا یہ کہتے رہیں اور ہم سنتے رہیں۔ یہ تقریر قائد حزب اختلاف کی نہیں لگتی۔
ن لیگ نے قائد حزب اختلاف کے ریمارکس حذف کئے کا مطالبہ کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ چوری اور ڈاکا ڈال کر پاکستان کا پیسہ لوٹا گیا۔اس سے چھپنے کے لیے یہ نبی پاکﷺ کا نام استعمال کر رہے ہیں۔یہ اسلامک ٹچ یہاں کام نہیں آئے گا۔یہ پیسہ پاکستان کے خزانے میں نہیں آیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں دیکھا تو وہ پسینے میں شرابور تھے، میں بھی جیل میں رہا، کبھی رویا نہیں ہمیشہ ہنستا ہوا آیا اور آپکے وزیر اعظم کو تو اے سی اور ہیٹر بھی ملتا ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹرز اوو اوو کرکے ایوان سے باہر گئے۔ دین کو بطور شیلڈ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ پی ٹی آئی ارکان کے مقدمات عدالتوں میں ہیں اس لئے اپوزیشن لیڈر کو اس پر بات نہیں کرنی چاہیے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ حکومت پی ٹی آئی کے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ تحریری مطالبات دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اتوار کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی کروا دی گئی،یہ لوگ پہلے کہتے تھے این آر او نہیں چاہیے اب کہتے ہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کارکنوں اور جیلوں میں قید لوگوں کو رہا کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اعجاز چوہدری کو نہ لانے سے متعلق وجوہات دی گئی ہیں اس معاملے کو ہاوٴس ایڈوائزری کمیٹی اور مذاکراتی کمیٹی میں اٹھا لیا جائے۔
سینیٹ اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ اعجاز چوہدری احسن اقبال پی ٹی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے کیس کا دفاع کیا نہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ : فوٹو فائلوزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے نہ کیس کا دفاع کیا اور نہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد نیوز کانفرنس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ امید ہے فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل نمبر پر لگے گی۔
وزیر قانون نے کہا کہ اب کیس کا فیصلہ آگیا ہے بانی پی ٹی آئی کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر برطانیہ سے آنے والی رقم حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی۔
آج کے فیصلے سے این آر او کی افواہیں دم توڑ گئیں، طلال چوہدریطلال چوہدری نے کہا کہ 190 ملین پاونڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، آج جو فیصلہ آیا اس پر کوئی حیرانگی نہیں ہونی چاہیے
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 14سال قید کے فیصلے میں ضمانت نہیں ہوتی، میڈیا پر صفائی دینے کے بجائے عدالت میں گواہان پیش کرنا چاہیے تھے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں کبھی نہیں ہوا کہ ریاست کی رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے، پہلے فرح گوگی پتا نہیں کتنا پیسا لے کر باہر نکل گئی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ گھناؤنے جرم اور کرپشن کو مذہب کارڈ کے پیچھے چھپایا جا رہا ہے جو بھی کارڈ کھیلیں، ڈاکا ثابت ہوچکا، بانی پی ٹی آئی عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔