لاہور:

جماعت اسلامی نے 17 جنوری سے آئی پی پیز اور مہنگی بجلی کے خلاف مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم نے کہا کہ 17جنوری کو آئی پی پیز، مہنگی بجلی کے خلاف مظاہروں کے بعد اصل کام شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کو دینی فریضہ سمجھتے ہیں اور اسی کے ذریعے ملک میں انقلاب لاکر تمام چیزیں اسلامی نظام کے تھت لے کر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں چہرے اور پارٹیاں بدل کر آنے والی حکومتیں تبدیلی نہیں لا سکتیں، سیاسی پارٹیوں میں شخصی اور خاندانی اجارہ داریاں قائم ہیں، بلاول کا حساب ٹھیک نہیں بیٹھ رہا تھا ان کے نام کے آگے بھٹو لگا دیا گیا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ رائے ونڈ کے محل سے چلنے والی پارٹی کا بھی یہی حال ہے، نواز شریف کے بھائی وزیراعظم اور بیٹی وزیراعلیٰ، پھر بھی افسردہ نظر آتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی کی سڑکوں کو بین الاقومی طرز پر بنانے کا فیصلہ

— فائل فوٹو

کراچی کی سڑکوں کو بین الاقومی طرز پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں شہر کی مختلف سڑکوں کو ماڈل روڈ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں عبداللّٰہ ہارون روڈ کو پہلا ماڈل روڈ بنانے پر اتفاق ہوا، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ہاظم بنگوار کو ماڈل روڈز سے متعلق ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد

کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر غیرقانونی رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی جس کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔

ہاظم بنگوار کے مطابق زینب مارکیٹ، صدر سے کلفٹن اور دو تلوار تک ماڈل سڑک بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم سے لے کر فٹ پاتھ تک سب کچھ ٹھیک کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی سڑکوں کو بین الاقومی طرز پر بنانے کا فیصلہ
  • یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
  • پانی و بجلی کی بندش پر شہری مشتعل، مختلف علاقوں میں احتجاج، ٹریفک نظام مفلوج
  • بھارت جان بوجھ کر سازش کے ذریعے خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے‘ محسن نقوی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سے ملاقات
  • مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ دیر آید درست آید ہے: لیاقت بلوچ
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات،حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
  • جماعت اسلامی بلوچستان کا نوجوانوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • جماعت اسلامی کی سیاست