Express News:
2025-04-30@14:41:12 GMT

خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحت کے فروغ کیلئے بڑے اعلانات

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

پشاور:

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اعلانات کیے ہیں اور ٹورزم پولیس کو مستقل کرنے، ان کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ سمیت سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جہاں  صوبائی کابینہ اراکین، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ اور ڈیولپمنٹ کے علاوہ دیگر بورڈ اراکین نے شرکت کی۔

بیان کے مطابق  بورڈ اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز پرغور و خوض کے بعد اہم فیصلے کیے گئے اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ٹورزم پولیس کے اہلکاروں کو مستقل کرنے کا اعلان کیا۔

بورڈ اجلاس میں ٹورزم پولیس کے اہلکاروں کی ماہانہ تنخواہ 36 ہزار روپے سے بڑھا کر 45 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی اور ٹوارزم پولیس کو مزید مستحکم کرنےکے لیے مزید ہیوی بائیکس اور کمیونیکیشن گیجٹس بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ سیاحت کے حکام کو مزید سیاحتی مقامات دریافت کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں کم از کم چار نئے سیاحتی مقامات کو ڈیولپ کرنے کے منصوبے شامل کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں ڈیڑھ کروڑ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا، سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر صوبے میں نئے سیاحتی مقامات دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔

علی امین گنڈاپور نے ٹھنڈیانی انٹیگریٹڈ ٹوارزم زون کے ماسٹر پلان میں ضروری ترامیم کر کے مشتہر کرنے، انٹیگریٹڈ ٹوارزم زونز کے لیے رابطہ سڑکوں کی بیک وقت تعمیر کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت  کی۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ ترجیحی شعبوں میں شامل ہے، اس شعبے میں روزگار اور سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔

اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تحت فنانس اور ایچ آر کمیٹیوں کی بھی منظوری دی گئی اور  فورم کی آؤٹ سورسنگ، انویسٹمنٹ اور کلچر کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیاحتی مقامات کے لیے

پڑھیں:

چینی دواساز اور طبی آلات بنانے والی کمپنیاں پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کریں،وزیر صحت مصطفیٰ کمال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے چین میں منعقدہ انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سنٹر کے کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے چینی دواساز اور طبی آلات بنانے والی کمپنیوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

کنونشن میں چین کی اعلیٰ قیادت، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، بیلاروس کے نائب وزیر اعظم، رکن ممالک کے وزرائے صحت اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے بعد مندوبین نے طبی آلات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نمائش کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں جاری ٹیلی میڈیسن منصوبوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے درمیان فرق ختم کرنے کے لیے ٹیلی میڈیسن مؤثر حل ہے جس کے فروغ سے بیماریوں کی بروقت روک تھام اور تشخیص ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایک نئے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کے تحت شہریوں کے طبی ریکارڈ کو نادرا کے شناختی کارڈ سے منسلک کرتے ہوئے محفوظ بنایا جائے گا، اس منصوبے کے تحت صحت کے جامع اور مستند ڈیٹا کی مدد سے وزارت صحت عامہ کی زیادہ مؤثر پالیسیاں ترتیب دے سکے گی جس سے بیماریوں کی پیش بندی اور علاج ممکن ہوگا۔ وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان میں روایتی چینی طب کو فروغ دینے کے لیے حکومت پرعزم ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل، ذمہ داران کو نہیں چھوڑوں گا، اسپیکر اسمبلی
  • خیبرپختونخوا میں تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل، ذمہ داران کو نہیں چھوڑوں گا، اسپیکر اسمبلی بابر سواتی
  • آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس 9مئی کو طلب، پاکستان ایجنڈے میں شامل
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کیلئے اگلی قسط کی منظوری کا امکان
  • چینی دواساز اور طبی آلات بنانے والی کمپنیاں پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کریں،وزیر صحت مصطفیٰ کمال
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سی سی آئی اجلاس میں صوبے کے حقوق کا کامیابی سے دفاع کیا، بیرسٹر سیف
  • عوامی احتجاج کے آگے حکومت ڈھیر، متنازع کینال منصوبہ ختم
  • خیبرپختونخوا اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی
  • بھارت کا بڑھتا جنگی جنون، اٹاری میں فصلوں کی کٹائی کیلئے عوام کو 2 دن کی مہلت
  • گزشتہ سال گلگت بلتستان میں 25 ہزار غیر ملکی سیاح آئے، محکمہ سیاحت