ٹنڈو ولی محمد سے جشنِ مولودِ کعبہ کے سلسلہ میں چادر مبارک کا قدیمی جلوس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد شہر، لطیف آباد، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی کی جملہ امام بارگاہوں، پِڑوں اور گلی محلوں میں جشن مولودِ کعبہ کی محافل، جشن اور ریلیوں کا سلسلہ بڑے زور و شور سے جاری رہیں جن میں نذر نیاز کا بھی بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیرِ خدا، فاتحِ خیبر و خندق، امام المتقین حضرت علی ابنِ ابی طالب کی خانہ کعبہ میں ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح حیدرآباد کے چاروں تعلقہ جات شہر، لطیف آباد، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی میں بھی جشنِ مولودِ کعبہ کی شاندار، پروقار اور پرنور محافلوں کا سلسلہ گذشتہ رات سے جاری ہے اور 13 رجب المرجب کو بعد نمازِ ظہرین ٹنڈو ولی محمد سے چادر مبارک کا قدیمی جلوس بھی برآمد ہوا۔ عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے سرپرست زوار عبدالستار درس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 13 رجب المرجب کو حیدرآباد شہر، لطیف آباد، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی کی جملہ امام بارگاہوں، پِڑوں اور گلی محلوں میں جشن مولودِ کعبہ کی محافل، جشن اور ریلیوں کا سلسلہ بڑے زور و شور سے جاری رہیں جن میں نذر نیاز کا بھی بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔
اس سلسلہ میں روضہ اطہر بی بی معصومہ سندھ اگھم کوٹ میں 3 روز سے جاری جشن و محافل کی تقریبات کی اختتامی تقریبات ہوئیں جن میں سندھ بھر سے ہزاروں عقیدتمند شریک تھے جبکہ حیدرآباد شہر میں بعد نمازِ ظہرین محفلِ شاہِ نجف ٹنڈو ولی محمد سے جشنِ مولودِ کعبہ کے سلسلہ میں چادر مبارک کا مرکزی جلوس برآمد ہوا جو شہر کے مختلف علاقوں سے گشت کرتا ہوا رات کے آخری وقت قدم گاہ مولا علی ع پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جشنِ مولودِ کعبہ کے سلسلہ میں گذشتہ 2 روز سے شہر کے اکثر علاقوں اور جملہ امام بارگاہوں پر شاندار چراغاں بھی کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سلسلہ میں
پڑھیں:
سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث نوجوان مایوس ہیں،عقیل احمد
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کے ڈویژنل صدر عقیل احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے نوجوان مایوس ہیں لیکن مرکزی مسلم لیگ ان کے حقوق کی جنگ لڑے گی، ہم نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا کامیاب فرد بنائیں گے اور مرکزی مسلم لیگ کا 25 جنوری کو کراچی سے شروع ہونے والا ’’حقوق سندھ مارچ‘‘ نا صرف نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گا بلکہ قوم کے روشن کل کی بنیاد بھی رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ ہائوس میں سندھ بھر کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کراچی سے شروع ہو کر ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص سے حیدرآباد پہنچے گا، جہاں حیدر چوک پر جلسہ منعقد کرکے اس میں شہر کے مسائل اور حکمرانوں کی چشم پوشی کو بھی بے نقاب کیا جائے گا جنہوں نے اس شہر کو کھنڈر بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے ذریعے سندھ بھر کے مسائل کو اُجاگر کیا جائے گا، ہزاروں لوگوں پر مشتمل مارچ حیدرآباد سے براستہ نیشنل ہائی وے تمام شہروں اور بستیوں سے گزر کر سکھر میں جلسہ کی صورت اختیار کرے گا جہاں سندھ بھر کے حقوق کو نا صرف اُجاگر کیا جائے گا بلکہ ان کے لیے بھر پور آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، لیکن انہیں مناسب پلیٹ فارم کی کمی کا سامنا ہے جہاں وہ اپنی مہارتوں کو نکھار سکیں، مرکزی مسلم لیگ نا صرف عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے بلکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل کورسز اور آن لائن ارننگ کورسز سمیت مختلف تربیتی پروگرامز کا بھی اہتمام بھی کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کا سہارا بن سکیں اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد محمد عابد، صدر مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد عبد الجباراورسندھ کے انفار میشن سیکرٹری خالد سیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ حقوق سندھ کی آواز بلند کرنا ہمارا حق ہے، ملک میں بیروزگاری اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، مایوسی نوجوانوں میں بڑھ چکی ہے، ہم مل کر سندھ کے حقوق کی آواز بلند کریں گے، نوجوانوں میں مضبوط سوچ، جذبہ اور فکر بھی منتقل کر رہے ہیں تاکہ نوجوان محب وطن بننے کے ساتھ اپنے حقوق حاصل کرنے کیلیے ہر ایک پلیٹ فارم پر بات کرسکیں۔