’غدر2‘ پر امیشا پٹیل کے تازہ انکشاف نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں "غدر 2" کے اسکرپٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
امیشا پٹیل نے فلم میں اپنے کردار سکینہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسکرپٹ میں ایک اہم موڑ کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم اس لیے کی تھی کیونکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ وہ ولن کو ماریں گی، یہ منظر ایک بیٹی کے والد کے انتقام کی عکاسی کرتا اور ان کے کردار کی اہمیت بڑھاتا۔
امیشا پٹیل نے یہ بھی بتایا کہ فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کے بارے میں انہیں ایک سال تک اطلاع نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا "مجھے کسی نے نہیں بتایا کہ اسکرپٹ بدل چکا ہے۔ میں نے یونٹ کے اراکین سے سنا کہ کلائمیکس کا شوٹ مکمل ہو چکا ہے‘‘۔
امیشا پٹیل نے فلم کے ڈائریکٹر انیل شرما کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "انیل شرما میرے بہت قریبی تھے۔ وہ فیملی کی طرح تھے، لیکن انہوں نے مجھے نہیں بتایا۔"
امیشا کے ان انکشافات نے مداحوں اور فلمی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ فلم کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
عاطف اسلم کا کئی برسوں سے موسیقی نہ سننے کا حیران کن انکشاف
مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک انوکھا انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی سالوں سے موسیقی نہیں سنی۔
اپنے مشہور بلاگ ’ویلکم تو مائے بارڈرلیس ورلڈ‘ میں، عاطف نے اپنی موسیقی سے جڑی یادیں اور اس کے ساتھ بدلتے ہوئے تعلقات پر روشنی ڈالی۔
عاطف نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گائیکی کا شوق بچپن میں دریافت کیا تھا۔ ایک دن انہوں نے اپنے خالی گھر کی بالائی منزل میں گانا شروع کیا اور جب پہلی بار ایک اونچے سُر پر پہنچے تو وہ خود حیران اور خوفزدہ ہوگئے۔
انہوں نے کہا، "جب میں نے سُر لگایا تو مجھے لگا کہ یہ کیا ہو گیا؟ میں فوراً دروازے بند کرکے نیچے آ گیا۔" مگر یہ خوف ان کے جذبے کو روک نہ سکا اور انہوں نے خاموشی سے اپنی گائیکی کو بہتر بنانے کا سفر جاری رکھا۔
عاطف نے مزید کہا کہ موسیقی ان کی زندگی کا اہم حصہ رہی ہے اور وہ اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر انہوں نے کئی سالوں سے موسیقی نہیں سنی۔ اب دوبارہ سننا شروع کیا ہے اور اس میں خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
عاطف کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام مقابلے کے بجائے تعاون اور اتحاد پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے کہا "یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جہاں لوگ محبت کے ساتھ موسیقی کے لیے کام کریں گے،" ۔
لاہور میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں شوبز کی نمایاں شخصیات جیسے کہ گلوکار ساحر علی بگا، بلال سعید، اداکار حمزہ علی عباسی، صبا قمر، ماڈل عماد عرفانی، اور میزبان انوشے اشرف نے شرکت کی۔
اس تقریب میں فلم ساز بلال لاشاری، عمیرہ حکمت، اور گلوکارہ شائے گل نے بھی پروگرام کی حمایت کی۔