Jang News:
2025-01-18@13:12:01 GMT

قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل آگے ضرور بڑھے گا، اسحاق ڈار

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل آگے ضرور بڑھے گا، اسحاق ڈار


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے وزیر کے بیان پر قومی ایئرلائن کی پروازوں پر یورپ اور امریکا میں پابندی لگی۔

سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کے قومی ایئرلائن کی نجکاری سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر اسحاق ڈار نے جواب دیا اور کہا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل آگے ضرور بڑھے گا۔

پی ٹی آئی کا این آر او کا مطالبہ پورا نہیں ہوسکتا، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حسین نواز کے خلاف انکوائری شہزاد اکبر نے شروع کی اور خود اس گڑھے میں گر گئے،پی ٹی آئی کا این آر او کا مطالبہ پورا نہیں ہوسکتا۔

شیری رحمان نے دوران اجلاس استفسار کیا کہ قومی ایئر لائن نجکاری کا منصوبہ کیا ختم کردیا گیا یا آگے جارہا ہے، ایئرلائن کے اس وقت 34 میں سے19 جہاز ہوا میں ہیں باقی سب گراؤنڈ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ایئرلائن کی پیرس واپسی کے اشتہار سے جگ ہنسائی ہوئی، کونسی اشتہاری ایجنسی ہے، کس اہلکار نے یہ اشتہار ڈالا ہے۔

اس پراسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی پیرس پروازوں کے آغاز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ایفل ٹاور کے قریب قومی ایئرلائن کے جہاز کے ساتھ ’وی آر کمنگ‘ کا غلط تاثر گیا۔

توشہ خانہ ہو یا سائفر، کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ہو یا سائفر کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ایئرلائن کے 6 بوئنگ،11 ایئر بس اور 7 اے ٹی آر طیارے آپریشنل ہیں جبکہ 6 بوئنگ طیارے خراب ہیں، جن کی مرمت جاری ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر سرور خان کے ایک بیان سے یورپ، یو کے اور امریکا نے ہمارے جہاز پر پابندی لگائی، خود کہا گیا ہمارے پائلٹ جعلی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پی ڈی ایم حکومت نے ایک کمیٹی بنائی، ن لیگ کی دوبارہ حکومت میں اس کمیٹی پر دوبارہ کام ہوا۔

سرمایہ کاری نہ آنے کے اپوزیشن کے دعوے غلط ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری نہ آنے کے اپوزیشن کے دعوے غلط ہیں، چین سے 3 ارب ڈالر کا سرمایہ آچکا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق وزیر کے بیان سے87 ارب کا سالانہ نقصان ہوا، کابینہ میں آج کہا ہے قومی ایئرلائن سے متعلق بیان کے معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یو کے میں ان کے فارن سیکریٹری سے اس پر بات کی، اب یورپی یونین نے قومی ایئرلائن پر پابندی ختم کردی ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل شفاف ہوا، اس معاملے پر تیزی سے کام ہورہا ہے، بہتر ہے پاکستان کا کارپوریٹ سیکٹر اس کو لے۔

یو کے سے قومی ایئرلائن پرواز بحالی کی کوشش کررہے ہیں، ان کی ٹیم جنوری کے آخر تک آئے گی، امید ہے کہ مارچ اپریل میں یو کے کےلیے پرواز بحال ہوجائے گی، ہم سفارتی سطح پر بھی کام کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی ایئرلائن کی نجکاری اسحاق ڈار نے نجکاری کا نے کہا کہ کہا ہے

پڑھیں:

28 آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں قومی سطح پر 1.4 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی، اویس لغاری

وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ 28 آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں قومی سطح پر 1.4 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی، اضافی بجلی کی نیلامی کے  منصوبے بھی زیر غور ہیں، حکومتِ پاکستان توانائی کے کاروبار سے علیحدگی اختیار کرے گی۔

 اویس لغاری سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر توانائی نے الیکٹرک وہیکل ٹرانزیشن کیلئے فرانس کے گرین فنڈ کو معاونت کی دعوت دی۔

وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا، پاکستان نے حال ہی میں اپنی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کروائی ہے، یہ پالیسی سالانہ اربوں ڈالر کے ایندھن کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ میں مدد دے گی۔

فوٹو: پی آئی ڈی

اویس لغاری نے کہا کہ یہ پالیسی پبلک ٹرانسپورٹ کے اخراجات کم کرکے عوام پر بوجھ بھی کم کرے گی، حکومت جلد ہی بجلی کی ترسیل اور تقسیم کیلئے وہیلنگ پالیسی متعارف کروانے والی ہے۔

فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی توانائی اصلاحات کیلئے ہر ممکن تکنیکی اور مالی معاونت پر غور کریں گے، پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات حوصلہ افزا ہیں اور مثبت نتائج دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سینٹ: خفیہ معلومات افشا کرنے کیخلاف قانون موجود، اعظم تارڑ 
  • اسحاق ڈار نے صنعتی بجلی صارفین کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کر دی
  • سردی بڑھے گی یا کم ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے جاپان کے سفیر اکاماتسوشوئی چی ملاقات کررہے ہیں
  • 28 آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں قومی سطح پر 1.4 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی، اویس لغاری
  • قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے 139اراکین کی رکنیت معطل 
  • مذاکرات کا تیسرا دور شروع، اگر پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات دیے تو ضرور غور کریں گے، عرفان صدیقی
  • اسحاق ڈار سے مراد علی شاہ کی ملاقات، منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ 
  • وزیراعلیٰ کا احتجاج موثر،اسحاق ڈار کی سندھ کو فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی
  • فیصل آباد ،پریم یونین کا نجکاری کیخلاف تحریک چلانے کااعلان