جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلا دیشی لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
بنگلادیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانےکے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس شراکت داری کو کسی بھی بیرونی رکاوٹ سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا دونوں ممالک محفوظ اور خوشحال مستقبل کےلیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں، اس وژن کی بنیاد مضبوط دفاعی تعاون ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل
پڑھیں:
چینی صدر اور ویتنام کی اعلی قیادت کی چین-ویتنام عوامی گالا کے نمائندوں سے ملاقات
چینی صدر اور ویتنام کی اعلی قیادت کی چین-ویتنام عوامی گالا کے نمائندوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام اور ویتنام کے صدر لونگ کونگ کے ساتھ ہنوی انٹرنیشنل کانفرنس سنٹر میں چین-ویتنام عوامی گالا کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔شی جن پھنگ نے “اچھی ہمسائیگی اور دوستی کی ترقی اور مشترکہ مستقبل کا ایک نیا باب” کے عنوان سے ایک تقریر کی۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ویتنام کی دوستی دونوں عوام کے درمیان یکجہتی اور تعاون سے پھل پھول رہی ہے۔ دونوں فریق سوشلسٹ راستے پر چلنے میں مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں جو ان کے قومی حالات کے مطابق ہے اور سوشلسٹ تعمیر کے مقصد میں مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ عوام تاریخ کے خالق ہیں اور دونوں عوام کی حمایت چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔ نوجوان ہمارا مستقبل اور امید ہیں۔
اگلے تین سالوں میں، چین ویتنام کے نوجوانوں کو “ریڈ سٹڈی ٹور” کے لیے چین آنے کی دعوت دے گا تاکہ ہم دونوں جماعتوں اور ممالک کے رہنماؤں کی پرانی نسل کے انقلابی نقش قدم پر چلیں، اور دونوں ممالک کی سوشلسٹ تعمیر اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے نوجوانوں کی طاقت کو اکٹھا کریں۔تو لام نے کہا کہ دوستانہ تعاون ہمیشہ سے ویتنام اور چین تعلقات کا مرکزی دھارا رہا ہے۔ چین کی پارٹی، حکومت اور عوام نے قومی آزادی، قومی اتحاد اور تعمیر کے عمل میں ویتنام کی بے لوث مدد کی ہے جسے ویتنام ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہم نصیب معاشرے کی تعمیر ویتنام اور چین کے تعلقات کو ایک نئے مرحلے میں لے جائے گی اور انسانی ترقی اور پیشرفت میں اہم کردار ادا کرے گی۔