بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند وں کے لئے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے اہم ہدایت جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ روزگار بڑھانے کیلئے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے، نیووٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام اپنا کردار ادا کرے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نجی شعبے کوفروغ دے کربیروزگاری کےسدباب کی پالیسی پرسرگرم عمل ہے، پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے۔
شہبازشریف نے نوجوانوں کی بیرون ملک ملازمت کیلئے دوست ممالک کی مارکیٹس کے مطابق لائحہ عمل دینے اور بیرون ملک ملازمت فراہم کرنیوالی جعلی، بغیر لائسنس کمپنیز کیخلاف اقدامات کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے ڈیجیٹل یوتھ حب کو انگریزی کیساتھ مقامی زبانوں سمیت اردو میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔
نوجوانوں کے لیےبلاسود قرضوں کی فراہمی سے متعلق بڑی خوشخبری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بیرون ملک ملازمت
پڑھیں:
وزیراعظم کا کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانیوالے ایف بی آر افسران کو سزا دینےکا حکم
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والے افسران کو سزا دی جائےگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات اور زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ محصولات کے تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانےکے لیے اقدامات کیے جائیں، ٹیکس محصولات کے کیسز میں اچھی شہرت والے وکلا کی خدمات لی جائیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں، الحمداللہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
اجلاس میں وزیراعظم نے محصولات سے متعلق کیسز کا فارنزک آڈٹ کروانےکی ہدایت کی اور کہا کہ کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والے افسران کو سزا دی جائےگی، دیانتداری اور محنت سے میرٹ پر کیسز بنانے والوں کو خصوصی انعام دیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر 2024 ہائی کورٹ میں 586، سپریم کورٹ میں 637 کیسز نمٹائےگئے، مختلف عدالتوں و ٹریبیونلز میں 4.7 ٹریلین روپےکے33 ہزار 522 کیسز زیر التواء ہیں۔ وزیر اعظم نے زیر التواء کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔
لاکھوں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام ، 2ملزم گرفتار