’دھوم‘سیریز کے مداحوں کیلئے خوشخبری، رنبیر کپور دھوم مچانے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اپریل 2026 میں یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی مشہور فلم "دھوم 4" کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، یہ رنبیر کا اس بلاک بسٹر سیریز میں پہلا کردار ہوگا، جس میں وہ ایک منفرد اور دلچسپ کردار نبھائیں گے۔
فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے رنبیر کپور اپنی زیر تکمیل فلموں "رامائن" اور "لو اینڈ وار" کو مکمل کریں گے۔ "دھوم 4" اس وقت پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے، اور پروڈکشن ٹیم دو خواتین مرکزی کرداروں اور ایک ولن کے لیے کاسٹنگ کر رہی ہے۔
رنبیر کپور فلم "دھوم 4" کے لیے ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، پروڈکشن ٹیم رنبیر کے لیے مختلف لک پر غور کر رہی ہے جو اس ایکشن سے بھرپور فلم کی مناسبت سے ہو۔
فلم کے مرکزی ولن کے لیے جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری سے کسی بڑے اداکار کو لینے کی بات ہو رہی ہے، جس سے شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
رنبیر کپور اس وقت نیتیش تیواری کی "رامائن" میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جہاں ان کے ساتھ سائی پلوی اور یَش بھی شامل ہیں۔ یہ فلم دیوالی 2025 پر ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ، وہ سنجے لیلا بھنسالی کی "لو اینڈ وار" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ اور وکّی کوشل بھی ہیں۔ یہ فلم مارچ 2026 میں ریلیز ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رنبیر کپور کے لیے
پڑھیں:
عاطف اسلم کی فیملی کے ساتھ ریل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور اداکار عاطف اسلم نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں لیکن اس بار کسی گانے یا پرفارمنس سے نہیں بلکہ اپنی فیملی کے ہمراہ بنائی گئی دلکش اور جذبات سے بھرپور انسٹاگرام ریل کے ذریعے ہر دلعزیز فنکار نے حال ہی میں اپنی اہلیہ سارا بھروانہ اور بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت مقام پر بنائی گئی ریل شیئر کی ہے جس میں وہ حسین سمندر کے کنارے خوشگوار لمحات گزارتے دکھائی دیتے ہیں عاطف اسلم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر بھرپور محبت اور مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نہ صرف ایک باکمال گلوکار ہیں بلکہ ایک شفیق شوہر اور محبت کرنے والے والد بھی ہیں جو اپنے خاندان کے ساتھ جڑے رہنے کو اہمیت دیتے ہیں کچھ عرصہ پہلے تک عاطف اسلم سوشل میڈیا پر بہت کم متحرک نظر آتے تھے لیکن اب جب سے انہوں نے ریلز بنانا شروع کی ہیں وہ نہ صرف نوجوانوں بلکہ ہر عمر کے صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں ان کی مزاحیہ منفرد اور خاندانی اقدار سے بھرپور ویڈیوز مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئی ہیں انسٹاگرام پر ان کے 10.2 ملین سے زائد فالوورز ان کی ہر نئی پوسٹ کا انتظار کرتے ہیں اور خاص طور پر جب وہ اپنی ذاتی زندگی کے حسین لمحات مداحوں سے شیئر کرتے ہیں تو ان کی مقبولیت مزید بڑھ جاتی ہے ان کی حالیہ ریل کو ہزاروں صارفین نے نہ صرف پسند کیا بلکہ محبت بھرے تبصرے بھی کیے جس میں ان کی سادگی عاجزی اور خاندانی وابستگی کو خوب سراہا گیا عاطف اسلم کی یہ کاوش سوشل میڈیا پر ایک مثبت رجحان کو فروغ دینے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جس میں وہ اپنی مصروف زندگی کے ساتھ ساتھ خاندان کو ترجیح دے کر ایک خوبصورت مثال قائم کر رہے ہیں