انسان خطا کا پتلا ہے، ہم سب غلطیاں کرتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14 جنوری 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ انسان خطا کا پتلا ہے، ہم سب غلطیاں کرتے ہیں ، لیکن ان غلطیوں کو نہ ماننا اور ان سےسبق نہ سیکھنا اُس سے بھی بڑی غلطی ہے، جب ہم متحد ہو کر چلیں گے تو صورتِ حال جلد بہتر ہو جائے گی۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاورہ کا دورہ کیا۔
جہاں پر خیبر پختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے، افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سےہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے، افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے اور اس وقت تک رہے گا جب تک وہ اس مسئلے کو دور نہیں کرتے۔(جاری ہے)
خیبر پختونخوا میں کوئی بڑے پیمانے پر آپریشن نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی فتنہ الخوارج کی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں عملداری ہے، صرف انٹیلیجینس کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کاروائی کی جاتی ہے۔ کیا فساد فی العرض اللّٰہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ریاست ہے تو سیاست ہے،خدا نخواستہ ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ ہم سب کو بلا تفریق اور تعصب، دہشت گردی کے خلاف یک جا کھڑا ہونا ہوگا۔ جب ہم متحد ہو کر چلیں گے تو صورتِ حال جلد بہتر ہو جائے گی، انسان خطا کا پتلا ہے۔ ہم سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن ان غلطیوں کو نہ ماننا اور ان سےسبق نہ سیکھنا اُس سے بھی بڑی غلطی ہے، عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے - اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر سب پارٹیوں کا اتفاق حوصلہ مند ہے مگر اس پر تیزی سے کام کرنا ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ولایت تکوینی
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا
عنوان: ولایت تکوینی آئمہ اطہار
(حصہ دوئم)
میزبان: محمد سبطین علوی
مهمان: حجہ الاسلام والمسلمین جناب عون علوی
تاریخ: 17 جنوری 2025
موضوعات گفتگو:
⚫ ولایت تکوینی اور انسان کامل میں ربط
???? ولایت تکوینی اور غلو میں فرق
خلاصہ گفتگو:
ولایت تکوینی ایک ایسا تصور ہے جو انسان کامل اور کائنات کے درمیان روحانی اور قدرتی تعلق کو بیان کرتا ہے۔ انسان کامل، یعنی معصومین (ع)، وہ ہستیاں ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے منتخب ہوتی ہیں اور اس کے احکامات کی کامل اطاعت میں رہتی ہیں۔ ان کے اعمال اور ارادے اللہ کی مرضی کے عکاس ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں کائنات کے امور میں تصرف کی قدرت عطا کی جاتی ہے۔ قرآن مجید میں حضرت عیسیٰ (ع) کے معجزات ولایت تکوینی کی بہترین مثالیں ہیں۔ یہ ولایت اللہ کی اجازت اور حکم کے تابع ہوتی ہے، اور انسان کامل اسے ہمیشہ اللہ کی وحدانیت اور اس کی حاکمیت کے اقرار کے ساتھ استعمال کرتا ہے۔
ولایت تکوینی اور غلو کے درمیان فرق کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ اسلامی عقائد میں افراط و تفریط سے بچا جا سکے۔ ولایت تکوینی اللہ کی عطا کردہ قدرت ہے، جو معصومین (ع) کے ذریعے اس کی مخلوق کی رہنمائی اور مدد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ دوسری طرف، غلو کسی انسان کو خدائی صفات کا مالک سمجھنے یا اس کو اللہ کے برابر قرار دینے کا نام ہے، جو کہ توحید کے عقیدے کے سراسر خلاف ہے۔ معصومین (ع) خود کو اللہ کا بندہ مانتے ہیں اور ہر قدرت کو اللہ کے اذن کے تابع قرار دیتے ہیں۔ اس لیے، ولایت تکوینی ایمان کی مضبوطی کا ذریعہ ہے، جب کہ غلو دین کی اصل روح کو نقصان پہنچاتا ہے۔