بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے اہم ہدایت جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ روزگار بڑھانے کیلئے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے، نیووٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام اپنا کردار ادا کرے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نجی شعبے کوفروغ دے کربیروزگاری کےسدباب کی پالیسی پرسرگرم عمل ہے، پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے۔
شہبازشریف نے نوجوانوں کی بیرون ملک ملازمت کیلئے دوست ممالک کی مارکیٹس کے مطابق لائحہ عمل دینے اور بیرون ملک ملازمت فراہم کرنیوالی جعلی، بغیر لائسنس کمپنیز کیخلاف اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے ڈیجیٹل یوتھ حب کو انگریزی کیساتھ مقامی زبانوں سمیت اردو میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔
مزیدپڑھیں:سینیٹ اجلاس: پی آئی اے تباہ کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات ہوں گی، احسن اقبال
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بیرون ملک ملازمت
پڑھیں:
عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کو مائنز اینڈ منرلز بل روکنے کی ہدایت کردی
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کو مائنز اینڈ منرلز بل روکنے کی ہدایت کردی، بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نے کہا ہے جب تک وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور سیاسی کمیٹی ملاقات نہیں کرتی اس وقت تک بل کو پراسس نہ کیا جائے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے 5 وکلا کی ملاقات کروائی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بہت ضروری ہے، بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات نہیں کروائی گئی، عدالتی احکامات پرعمل درآمد ہونا چاہیئے لیکن اس کے باوجود عمران خان کی علیمہ خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات نہ کروانے کی مذمت کرتے ہیں، بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات ہوئی۔(جاری ہے)
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی، بانی پی ٹی آئی دہشت گردی سے بہت افسردہ ہیں، پارٹی عہدیدار کی دوسرےعہدیدارکے خلاف بیان پرپابندی ہوگی، عمران خان نے آج سختی سے پارٹی کیلئے ہدایت جاری کی ہے کہ آئندہ کوئی پارٹی ورکر، پارٹی لیڈر، پارٹی کا عہدے دار کسی بھی صورت دوسرے عہدے دار کے خلاف بیان پبلک میں یا میڈیا میں نہیں دے گا۔ پی ٹی آئی کے وکیل رہنماء فیصل چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کہتے ہیں سات دن بعد ملاقات کا موقع ملتا ہے جس کو موقع ملے وہ ملاقات کرے، پارٹی میں ملاقاتوں کو لے کر ڈسپلن کی کوئی کاروائی نہیں ہونی چاہیئے، بیرسٹر گوہر کے ساتھ جو معاملہ ہوا ان کو عمران خان نے پسند نہیں کیا اور کہا یہ مناسب بات نہیں، عمران خان نے کہا پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے اور ڈسپلن ہر کسی پر لاگو ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا فیملی کی ملاقات روکنے کی میں مذمت کرتا ہوں، علیمہ خان کی ملاقات نہ ہونا سخت زیادتی کی بات ہے، فیملی کا قانونی حق ہے ان کو ملاقات کرنے دینی چاہیئے، عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی کو دیکھنا چاہتی ہیں سرکار کو اپنا وطیرہ بدلنا چاہیئے، عمران خان کو بتایا آپ کے پیغامات اور بیانیہ آنا بند ہوگیا ہے، عمران خان کا بیانیہ نہ آنا الارمنگ بات ہے، عمران خان کو بتایا آپ کی ٹویٹس کے ذریعے دنیا کو پیغام ملتا ہے۔