Daily Ausaf:
2025-04-13@19:51:57 GMT

پلیئرآف دی منتھ کون ؟بڑانام سامنے آ گیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

آئی سی سی نے بھارت کے جسپریت بھمرا کو پلیئر آف دی منتھ قراردیدیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق جسپریت بھمرا کو دسمبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئرآف دی منتھ قراردیاگیا۔

دوسری جانب بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی ان کی کمرمیں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے،وہ سڈنی ٹیسٹ میں کمرکی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کے نام جمع کرانے کے وقت میں مہلت مانگی ہے، سلیکٹرز جسپریت بمراہ کی فٹنس رپورٹس دیکھ کرسکواڈ کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بھارت سے پروجیکٹس کی آفرز موصول ہو رہی ہیں: فیروز خان

شوبز انڈسٹری کے اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارت سے متعدد پروجیکٹس کی پیشکش موصول ہوئی ہیں۔

فیروز خان کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، یہ ویڈیو ان کے گزشتہ دنوں لندن کے دورے کی ہے۔

ویڈیو میں فیروز خان بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ریلیز سے قبل ہی میں مطمئن اور پراعتماد تھا کہ یہ ڈرامہ ہٹ ثابت ہو گا، یہ ڈرامہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیے تاریخی ڈرامہ ہو گا۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


ان کا کہنا ہے کہ میں آنے والے وقت میں مزید کرداروں اور پروجیکٹس کے لیے بہت پرامید اور پرجوش ہوں۔

فیروز خان نے کہا ہے کہ میں نے حال ہی میں ایک بھارتی فلم کی لندن میں شوٹنگ ختم کی ہے، اس بات کو ایک سال ہو گیا ہے، مجھے بھارت اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز سے مزید پروجیکٹس کی آفرز آ رہی ہیں۔

اداکار نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے دو ملکوں کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار رہا ہوں، میں سرحدوں کے اس پار کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے ہونگے
  • سیستان میں 8 پاکستانیوں کا قتل، پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا
  •  8 پاکستانیوں کا قتل: پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا
  • بھارت میں کتے بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں، ریپ کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم گرفتار
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا
  • نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے
  • بھارت سے پروجیکٹس کی آفرز موصول ہو رہی ہیں: فیروز خان
  • پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ٹرافی کس ٹیم نے اپنے نام کیں؟جانئے
  • پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر