اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ 2024ء میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 2.147 ارب ڈالرز جمع کروائے گئے، جبکہ 52 ماہ میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 9.342 ارب ڈالرز جمع کروائے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ سال کھولے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی رپورٹ جاری کر دی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 2024ء میں 1 لاکھ 27 ہزار 656 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے، جن کی تعداد 2024ء کے اختتام تک 7 لاکھ 78 ہزار 713 رہی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ 2024ء میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 2.

147 ارب ڈالرز جمع کروائے گئے، جبکہ 52 ماہ میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 9.342 ارب ڈالرز جمع کروائے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 2024ء میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز نکلوائے گئے، جبکہ 52 ماہ میں 1.70 ارب ڈالر نکلوائے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن کھاتوں میں دسمبر 2024ء تک واجب ادا ڈپازٹس 1.73 ارب ڈالرز ہیں۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ارب ڈالرز جمع کروائے گئے اسٹیٹ بینک

پڑھیں:

کچرے سے ملنے والی پاس بک نے شہری کو کروڑ پتی بنادیا

چلی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری ایکزیقیئل ہینوجوسا کو صفائی کے دوران گھر کے کچرے میں والد کی 62 سال پرانی بینک پاس بک ملی جو اس کی زندگی بدل دینے والی چیز ثابت ہوئی۔ 

ہینوجوسا کے والد نے 1960 اور 70 کی دہائی میں تقریباً 1.4 لاکھ روپے جمع کرائے تھے تاکہ گھر خریدا جا سکے، لیکن ان کی وفات کے بعد خاندان کے کسی فرد کو اس رقم کا علم نہ تھا۔

ہینوجوسا کو پاس بک اُس وقت ملی جب وہ گھر کی صفائی کر رہا تھا۔ متعلقہ بینک کئی سال پہلے بند ہو چکا تھا، اس لیے ابتدائی طور پر یہ پاس بک کسی فائدے کی نہیں لگی۔ لیکن جب ہینوجوسا کی نظر پاس بک پر درج لفظ ’اسٹیٹ گارنٹی‘ پر پڑی، تو اُسے امید پیدا ہوئی کیونکہ اس کا مطلب تھا کہ اگر بینک بند ہو جائے تو حکومت رقم واپس کرنے کی پابند ہے۔

ہینوجوسا نے حکومت سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا، لیکن اسے ابتدائی طور پر انکار کر دیا گیا۔ بعد ازاں اس نے قانونی جنگ لڑی، جس میں آخرکار عدالت نے حکومت کو رقم بمع سود ادا کرنے کا حکم دیا۔ یوں حکومت نے ہینوجوسا کو 1.2 ملین ڈالر (تقریباً 10 کروڑ 27 لاکھ روپے) واپس کیے، اور وہ ایک ہی دن میں کروڑ پتی بن گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کچرے سے ملنے والی پاس بک نے شہری کو کروڑ پتی بنادیا
  • امریکا کی اسرائیل کو 18 کروڑ ڈالرز کے انجن فروخت کرنے کی منظوری
  • تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا: گورنر اسٹیٹ بینک
  • 3 ماہ میں مزید 10 ارب ڈالر ترسیلات زر آنے کی توقع ہے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
  • آئندہ ماہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا: گورنر اسٹیٹ بینک
  • پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آنے کو ہے تیار،گورنر اسٹیٹ بینک نے خبردار کردیا
  • گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے قرض کی قسط موصول ہونے میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کردیا
  • پاکستانی درآمدات میں اضافہ اور آئل امپورٹس میں کمی ہورہی: گورنر اسٹیٹ بینک
  • آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا: گورنر سٹیٹ بینک
  • اسٹیٹ بینک ڈی سینٹرلائزاڈ کرنسی کے حق میں نہیں، شہباز رانا