اشیائے ضروریہ لے کر 25 گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پشاور:کرم کے لیےروانہ ہونے والی 25 گاڑیاں پاراچنارپہنچ گئیں، جبکہ کلیئرنس نہ ملنے کے باعث 20 گاڑیاں کرم روانہ نہیں کی جا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق 25 گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا ہے جبکہ کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے مزید 20 گاڑیاں کرم روانہ نہیں کی جاسکیں۔
دوسری جانب قبائلی رہنما حاجی عابد نے کہا ہے کہ کئی روز کے انتظار کے بعد لاکھوں کی آبادی کے لیے25 گاڑیاں کا کانوائے بھیجنا عوام کو امتحان ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف 45 گاڑیاں کرم روانہ کی گئیں اور ان میں سے بھی 20 گاڑیاں راستے سے واپس کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،جبکہ ٹل و ہنگو میں تقریباً 200 گاڑیاں ضلع کرم آنے روانہ ہونے کی منتظر تھیں۔حاجی عابد کا کہنا تھا کہ لاکھوں کی آبادی کے لیے ضرورت کے مطابق خوراک اور ادویہ کا بندوبست کیا جائے۔
دریں اثنا اشیائے ضروریہ پر مشتمل کانوائے کی آمد کے موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد شہر میں سامان خریدنے کے لیے موجود ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پارا چنار میں امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا،بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارا چنار میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی تاک میں بیٹھے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے 3 ڈرائیورز اور 2 اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں ملوث مجرموں کو فوری طور پرقانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کئی ہفتے گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پارا چنار میں حالات کو معمول پر لانے میں ناکامی پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔