تھائی لینڈ کے ساحل پر ایک خوفناک حادثے میں ایک سیاح ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ تھائی لینڈ کے فوکٹ جزیرے پر پیش آیا۔ جہاں دو جیٹ سکی آپس میں ٹکرا گئیں۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم اس حوالے سے تھائی حکومت کے ساتھ مل کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ تھائی لینڈ کے ساحلوں پر دو روز میں پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں صرف چینی سیاحوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اس سے قبل پیش آنے والے واقعے میں ایک کشتی میں 33 چینی اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے جو اسی جزیرے میں الٹ گئی تھی۔

خوش قسمتی اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ چین نے اس واقعے پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ چینی سیاحوں کے لیے ایک مقبول سیاحتی مقام ہے اور چینیوں کے نئے سال کی آمد پر بڑی تعداد میں چینی سال نو کی تعطیلات منانے پہنچ رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تھائی لینڈ کے

پڑھیں:

پی ایس ایل 10 کا دوسرا میچ: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کا کوئٹہ گلیڈیئٹرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈیئٹرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سنکگران فیسٹیول؛ تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی کل سے دو روز کیلئے بند رہے گا
  • سومی پر روس کا 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی
  • روس کے یوکرین پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 ہلاک،80سے زائد زخمی
  • لکی مروت: پولیس کے سرچ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملہ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • چین اور انڈونیشیا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، چینی صدر
  • اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک
  • پی ایس ایل 10 کا دوسرا میچ: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کا کوئٹہ گلیڈیئٹرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں سے 100 افراد ہلاک‘درجنوں زخمی
  • کراچی، پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان متعدد مقابلے، ایک ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار