سابق وزیر اعظم جیل میں سہولیات ملنے کے باوجود شور مچا رہا ہے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم جیل میں سہولیات ملنے کے باوجود شور مچا رہا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کے دور میں چوری اور ڈاکا ڈال کر پاکستان کا پیسہ لوٹا گیا، یہ اسلامک ٹچ یہاں کام نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے فائدہ اٹھانے کے لئے یہ پیسہ اپنے دوست کے اکاﺅنٹ میں ڈال دیا، یہ پیسہ پاکستان کے خزانے میں نہیں آیا، سابق وزیر اعظم کو جیل میں فائیو سٹار ہوٹل والی سہولیات ہیں، انہیں دیسی مرغ ، جوس اور سلاد ملتا ہے اسکے باوجود شور مچاتے ہیں۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں دیکھا تو وہ پسینے میں شرابور تھے، آپ کے وزیر اعظم کو تو اے سی اور ہیٹر بھی ملتا ہے۔
امیر مزاری نے عمر کو شکست دے کر انڈر18 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: احسن اقبال جیل میں
پڑھیں:
22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے: احسن اقبال
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، کے سی سی آئی کے ممبران اڑان پاکستان میں شرکت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے سیاسی استحکام بے حد ضروری ہے، ملک نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں، بدقسمتی سے لوگ تنقید زیادہ کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے ینگ ڈاکٹرز کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے ماضی پر غور کرنا ہو گا، نواز شریف نے اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور پالیسیاں بنائیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 2 سال بعد ہی نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل درآمد روک دیا گیا، 1990ء کی پالیسیوں پر مکمل عمل درآمد کے لیے وقت مل جاتا تو بہتری آ جاتی۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ کراچی شہر میں بھتا خوری، بوری بند لاشوں کا راج تھا اور ٹارگٹ کلنگ تھی، نواز شریف کے دور میں کراچی میں امن قائم ہوا، نواز شریف کی قیادت میں زیرو لوڈشیڈنگ ہوئی۔