Daily Ausaf:
2025-01-18@13:11:02 GMT

اچھی خبر ،ملک میں سونے کےبڑےذخائر دریافت، کہاں ؟ جانیں

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گوچارنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں سونے کے ذخائر مل گئے ہیں۔صوبائی وزیر نے بیان میں کہا کہ سروے میں اٹک کے مقام پر سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوئی ہے اور اندازے کے مطابق 28 لاکھ تولے کے قریب سونے کےذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

وزیر معدنیات نے بتایا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ دی گئی ہے دریائے کابل اور دریائے سندھ کے ملنے کے مقام ذخائر کی رپورٹ ہے جیولوجیکل سروےکےبعد نیسپاک نےبھی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو کل سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دیں گے اور نیلامی سےمتعلق اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی ہےجس کی منظوری کابینہ دےگی۔

دوسری جانب سونا نکالنے کے لیے مرکری کے استعمال سے خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پانی زہر آلود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سونا نکالنے کے لیے مرکری کو جلایا جاتا ہے، لیکن مرکری کے استعمال سے کوہاٹ میں پانی زہر آلود ہوتا جا رہا ہے۔

درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ مرکری کے استعمال پر دنیا بھر میں پابندی عائد ہے، اس لیے عدالت سونے کی کان کنی کے دوران مرکری کے استعمال پر یہاں بھی پابندی عائد کرے۔کیس کی سماعت کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے دیا، اور محکمہ معدنیات کے حکام کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار پر مشتمل بینچ نے کی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مرکری کے استعمال سونے کے

پڑھیں:

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے

کراچی : اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق  اعدادوشمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ 

کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.2 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 4.72 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کھانے کے رنگ ریڈ 3سے کینسر کا انکشاف‘ امریکا میں پابندی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ریکارڈ ،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی ؟جانیں
  • نئی دریافت شدہ کہکشائیں جو کائناتی تاریخ کو تبدیل کرسکتی ہیں
  • سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
  • کھانے کےرنگ ’ریڈتھری‘ سے کینسر ہو سکتا ہے، امریکہ میں پابندی عائد
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 7.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.45 ارب ڈالر ہوگئے
  • زرمبادلہ کے ذخائر16.45 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
  • اٹک میں سونے کے ذخائر کی نیلامی جلد، 2 مزید مقامات پر ذخائر ملے ہیں، وزیر معدنیات
  • ’’ایک اچھی پیش رفت یہی ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں‘‘