حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا معاملہ ،شہباز گل اور معید پیر زادہ کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا معاملہ ،شہباز گل اور معید پیر زادہ کے خلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا معاملہ ۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے شہباز گل اور معید پیر زادہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ایف آئی اے انکوائری میں ثابت ہوا کہ دونوں ملزمان سیکیورٹی فورسز کے خلاف فیک نیوز پھیلانے میں ملوث ہیں ۔ملزمان سوشل میڈیا پر فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کے لیے جعلی مواد شیئر کرنے میں ملوث ہیں ۔ایف آئی اے نے سب انسپکٹر منیب ظفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
آصف زرداری اور شہباز شریف کا میڈرڈ کشتی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
صدر اور وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر اور وزیراعظم نے میڈرڈ میں کشتی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، صدر مملکت نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مؤثر اور دور رس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف نے کہا انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انسانی سمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔