آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیبر پختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی۔ 

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست ہے تو سیاست ہے، خدانخواستہ ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ ہم سب کو بلاتفریق و تعصب دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔

آرمی چیف کا ایک بار پھر دشمن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم

دشمن بھاری نقصان اٹھاتے رہیں گے اور نقصان پہنچانے کی ان کی صلاحیت ختم ہوجائے گی، آرمی چیف

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے، پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحدپار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے۔ یہ اختلاف اس وقت تک رہے گا جب تک وہ اس مسئلے کو دور نہیں کرتے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی بڑے پیمانے پر آپریشن نہیں کیا جارہا، نہ ہی فتنہ الخوارج کی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں عملداری ہے۔ صرف انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی جاتی ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا فساد فی العرض اللّٰہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟

ہم کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے: جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے اور دُنیا میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ جب ہم متحد ہو کر چلیں گے تو صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ انسان خطا کا پتلا ہے، ہم سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن ان کو نہ ماننا اور سبق نہ سیکھنا اُس سے بھی بڑی غلطی ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سب پارٹیوں کا اتفاق حوصلہ مند ہے مگر اس پر تیزی سے کام کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عاصم منیر نے کہا کا کہنا تھا کہ افغانستان سے رمی چیف جنرل ا رمی چیف نے کہا کہ

پڑھیں:

آرمی چیف کے سامنے تحریک انصاف کے تمام مطالبات رکھے ہیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان  کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ میری اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات آرمی چیف سے علیحدگی میں ہوئی، اسٹیبشلمنٹ سے براہِ راست مذاکرات خوش آئند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں ہم نے اپنے تمام مسائل آرمی چیف کے سامنے رکھے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں دوسری طرف سے بھی مثبت جواب ملا ہے،امید ہے اب صورتِ حال بہتر ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاحاصل بات چیت
  • ابو عاصم گروپ کے کارندے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈرگرفتار
  • بنگلہ دیش فوج کے پرنسپل اسٹاف افسر ایس ایم قمر کی آرمی چیف کے بعد ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
  • پشاور: آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلی کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ: ذرائع
  • آرمی چیف کے سامنے تحریک انصاف کے تمام مطالبات رکھے ہیں: بیرسٹر گوہر
  • پشاور: آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ: ذرائع کا دعویٰ
  • پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، امید ہے چند دنوں میں حالات بہتر ہوجائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
  • آرمی چیف سے میٹنگ میں موجودگی پر بیرسٹر گوہر کیسیکہہ سکتے ہیں کہ وہ نہیں تھے: فیصل کنڈی
  • بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کردی
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کا دفاعی شراکت داری کو بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کا عزم