ایپل نے بزنس میں تمام کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
2024 میں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے تمام کمپنیوں کو فون شپمنٹ میں پیچھے چھوڑ دیا۔
گزشتہ برس کے آخری سہ ماہی میں اندازاً 33 کروڑ اسمارٹ فون شپ کیے گئے جس میں ایپل نے 23 فی صد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دیگر برانڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے تیسرے سہ ماہی کے مقابلے میں آخر سہ ماہی میں اسمارٹ فون مارکیٹ میں 3 فی صد اضافہ دیکھا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ اضافہ 7 فی صد کا تھا اور اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں اندازاً 1 ارب 22 کروڑ اسمارٹ فون شپ کیے گئے۔
ایپل نے جنوب مشرقی ایشیا ء اور بھارت میں ابھرتی مارکیٹ کی بدولت فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا۔ چوتھے کوارٹر میں 16 فی صد مارکیٹ شیئر کے ساتھ سام سنگ دوسرے اور شیومی 13 فی صد مارکیٹ شیئر کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔
ٹرانشن ہولڈنگز نامی کمپنی (جس میں انفنیکس، ٹیکنو اور آئی ٹیل جیسے تمام برانڈز شامل ہیں) چوتھے اور ویوو پانچویں نمبر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کیا ڈیوڈ وارنر پریکٹس پچ پر ناراض ہوئے؟ میدان چھوڑ کر چلے گئے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پریکٹس سیشن کے دوران ناراض بھڑک اُٹھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس سیشن کے دوران کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پچ سے ناراض نظر آئے اور انہوں نے شکایت بھی کی تاہم انکی درخواست مسترد کردی گئی۔
کنگز کے کپتان کی شکایت نظر انداز ہونے پر وہ پریکٹس ادھوری چھوڑ کرچلے گئے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ حسن علی کا بیان بھارتی کو میڈیا آگ لگاگیا
تاہم کراچی کنگز کے ترجمان نے اپنے کپتان کے رویے سے متعلق خبروں پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹر کی ناراضگی اور پچ چھوڑ کر جانے کے حوالے سے خبریں بےبنیاد ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ کیا پشاور زلمی کو بابراعظم دستیاب ہوں گے؟
ڈیوڈ وارنر نے ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس پچ پر 3 اوورز سے زائد بیٹنگ کی اور پھر پریکٹس میچ میں شامل ہونے واپس اوول گراؤنڈ آ گئے۔