’دل تھام لے پیارے‘ : پاکستانی نوجوان نے شائقین کرکٹ کیلیے اے آئی سے ترانہ بنالیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی:
کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹیکنالوجی سے آشنا نوجوان نے اے آئی کا نئی طرز پر استعمال کر کے نہ صرف دنیا کو حیران کیا بلکہ شائقین کرکٹ کو بھی خوش کردیا۔
اس نوجوان کا نام ایاز خان ہے جس نے پی ایس ایل 10 کے آغاز سے قبل شائقین کرکٹ کیلیے ایک نغمہ ’دل تھام لے پیارے‘ جاری کیا۔ واضح رہے کہ اس نغمے کا بلواسطہ پی ایس ایل سے تعلق نہیں جبکہ اس میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس دکھائے گئے ہیں۔
ایاز خان کے مطابق انہوں نے نغمے کے بول یعنی شاعری خود لکھی جس کے بعد اے آئی کی مدد سے اس کی آڈیو ریکارڈنگ کی اور میوزک تیار کروایا، نغمے میں نوجوان نے خود بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میوزک کی تیاری کے بعد پھر ویڈیو بنانے کا مرحلہ بھی اے آئی کی مدد سے ہی مکمل کیا گیا۔
نغمے میں قوم اور کرکٹ کے رشتے کے ساتھ کھلاڑیوں کی لگن اور جدوجہد کا بھی ذکر کیا گیا ہے جبکہ ویڈیو میں موجودہ اور سابق کھلاڑی شامل ہیں۔
اے آئی ٹیکنالوجی کیا ہے؟
گزشتہ چند سالوں سے ابھرتی ہوئی اے آئی ٹیکنالوجی جسے مصنوعی ذہانت بھی کہا جاتا ہے اُس نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ اس میں کمانڈ کے ذریعے ٹیکنالوجی سے ہر وہ کام کروایا جاسکتا ہے جسے کوئی انسان کمپیوٹر یا مشینری سسٹم پر انجام دیتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے ا ئی
پڑھیں:
حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی
اسلام آباد: حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔
دستاویزات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا،فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے ملک بھر میں لانچ ہوگی۔
سپیکٹرم کی نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی،فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل فروری سے شروع ہوگا،پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا۔
دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی،کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی۔
اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دی جائے گی،پی ٹی اے مئی میں فائیو جی سپیکٹرم کو نیلام کرے گا،فائیو جی کے چار سپیکٹرم نیلامی کے لیے رکھے جائیں گے۔