یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے پر جاری متنازع اشتہار کی تحقیقات کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے پر جاری کیے گئے متنازع اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق نے ڈار نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اشتہار میں ایفل ٹاور کے قریب قومی ایئرلائن کے جہاز کے ساتھ ’وی آر کمنگ‘ کا غلط تاثر گیا۔
یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کا اشتہار: ’گرافک ڈیزائنر پی آئی اے پر دوبارہ پابندی لگوانے والا ہے‘
انہوں نے کہاکہ حکومت کے اقدامات سے یورپ کے لیے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہوئیں۔ ماضی میں ایک وزیر کے متنازع بیان کے بعد یورپ کے لیے پروازیں معطل ہوگئی تھیں۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ پروازوں کی بحالی کے لیے دن رات کام کیا گیا، پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ مارچ، اپریل تک انگلینڈ کے لیے بھی پروازیں بحال ہوجائیں گی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے کے بعد پہلی فلائٹ پیرس روانہ ہوئی تھی۔ اس موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں پی آئی اے کا جہاز دکھایا گیا جو ایفل ٹاور کے بالکل سامنے تھا۔ جس پر صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے بھی کیے گئے کہ اس اشتہار بنانے والے کو نکال دینا چاہیے کیونکہ اس نے بالکل غلط تصویر کشی کی ہے جیسے جہاز ابھی ایفل ٹاور سے ٹکرا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں 4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، پی آئی اے کی نیلامی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
تاہم عوام کی جانب سے شدید ردعمل آنے کے بعد اب وزیراعظم شہباز شریف نے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایفل ٹاور تحقیقات کا حکم شہباز شریف متنازع اشتہار وزیراعظم پاکستان وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز یورپ پروازیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تحقیقات کا حکم شہباز شریف متنازع اشتہار وزیراعظم پاکستان وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز یورپ پروازیں یورپ کے لیے پروازیں تحقیقات کا حکم پروازیں بحال شہباز شریف پی ا ئی اے ئی اے کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے تحریری مطالبات پیش کرنے کے بعد وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
اسلام آباد میں سینیٹر عرفان صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی میں تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی مطالبات کا باضابطہ جواب دے گی، اور کمیٹی کا جواب حتمی ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن مینڈیٹ کی واپسی کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی ہے۔
(رانا ثنااللہ اور عرفان صدیقی کی پریس کانفنرنس جاری ہے، خبر میں تفصیلات شامل کی جارہی ہیں)
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں