Express News:
2025-01-18@13:15:43 GMT

ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

کراچی:

معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، سخت اقدامات کے باوجود درآمدی سولر پینلز کی اوور انوائسنگ کے ساتھ زرمبادلہ کی منتقلی سے سپلائی متاثر ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی ضمانت کے ساتھ پاکستان کے یوآن بانڈز کے اجرا کے فیصلے اور آئی ایم ایف اصلاحات پروگرام پر عمل درآمد جاری رہنے سے معیشت درست سمت پر گامزن ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 12پیسے کی کمی سے 278روپے 72پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

بعدازاں ادائیگیوں کے دباؤ اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے اور فیوچر کاؤنٹر پر برآمدی ترسیلات بھنانے کے عوض پریمیئم میں کمی کے سبب ایکسپورٹرز اپنی برآمدی ترسیلات بھنانے سے گریزاں رہے جس سے مارکیٹ میں طلب ورسد غیرمتوازن ہوا۔

اس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 05پیسے کے اضافے سے 278روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 04پیسے کے اضافے سے 280روپے 52پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر

پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل

کراچی(کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل چھا گئے ،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 959پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ15ہزار773پوائنٹس کی بلند سطح سطح پر پہنچ گیا تھا بعد ازاں منافع کی خاطر مقامی انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فروخت کے دباو سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 300سے زاید پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 114,804پوائنٹس سے کم ہو کر 114,495 پوائنٹس کی پست سطح پربند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں سرمایہ کاروں کو 25ارب روپے سے زاید کاخسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 49.45فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ بروکریج ہاؤسزکے مطابق آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں 100بیسس پوائنٹس کی کمی ے امکانات اور کم قیمت حصص کی خریداری پر تیزی رونما ہوئی مگر کاروباری کے اختتام سے قبل تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی۔کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 308پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 1لاکھ14ہزار495پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 99پوائنٹس کی کمی سے 30انڈیکس 36ہزار 3پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 71 ہزار438پوائنٹس سے کم ہو کر 71ہزار 318 پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 25ارب 10کروڑ76لاکھ 49ہزار 65روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم14222ا رب66کروڑ 75لاکھ 65 ہزار930روپے سے کم ہو کر 14197ارب55 کروڑ99لاکھ16ہزار865روپے رہ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستااوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئی
  •  کل سے بارشوں کی پیشگوئی، برفباری بھی متوقع
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئی
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 1435 پوائنٹس کا اضافہ
  • انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ، اوپن مارکیٹ میں بھائو بڑھ گیا
  •  ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری
  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات، پاکستان میں 1400 روپے فی تولہ مہنگا
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی 100 انڈیکس میں 658 پوائنٹس کی کمی
  • اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل
  • اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا