شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں آپریشنز کے دوران 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
زرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔
آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے متحرک ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس حوالے سے کہا کہ 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی، خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہےـ
قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پر سکیورٹی فورسز کو کو جہنم واصل
پڑھیں:
چھوٹے، درمیانے کاروبار کو سہولت کیلئے پرعزم، وزیراعظم: یوتھ پروگرام قرض 15 لاکھ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایم ایز معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔ حکومت نوجوانوں کو کاروبار کی ترغیب دینے کے لئے سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں خواتین کیلئے خصوصی پیکیج تشکیل دے کر جلد پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت شہریوں کو کاروبار کی ترغیب دینے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولت دینے کیلئے پر عزم ہے۔ دنیا بھر میں ایس ایم ایز معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔ ایس ایم ایز کو فروغ دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت نوجوانوں اور خواتین انٹرپرینیورز کو اس قدر با اختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے کہ وہ نہ صرف خود روزگار کمائیں بلکہ روزگار کے مزید مواقع پیدا کریں۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایم ایز کی ترقی و سہولت کے لئے حکومتی اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی آئی ٹی کی ترقی سے منسلک ہے۔ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے نتیجے میں آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں بین الاقوامی کمپنوں کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھیں گے۔ بین الاقوامی کمپنی مینزس ایوی ایشن کی پاکستان میں آمد سے ملک میں نئی ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں بین الاقوامی شہرت یافتہ لاجسٹکس کمپنی مینزس ایوی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فلپ جوئینگ کی زیر قیادت 6 رکنی وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جس نے وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ شریک تھے۔ وزیراعظم نے مینزس ایوی ایشن کی طرف سے پاکستان میں آئی ٹی انفراسٹرکچر اور سہولت ڈیسک قائم کرنے کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں مینزس ایوی ایشن (Menzies Aviation) جیسی بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی کی سروسز کا آغاز ہماری مستحکم معیشت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار کی لامحدود استعداد ہونے کی سند ہے۔ وزیراعظم نے مینزس ایوی ایشن کے پاکستان میں پہلے دفتر کے قیام کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے۔ جنگ زدہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ترسیل انتہائی اہم ہے۔ امید ہے کہ جنگ بندی کا مکمل احترام کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں گذشتہ چند روز کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف نے محصولات سے متعلق تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس محصولات سے متعلق کیسز میں ایف بی آر کی جانب سے اچھی شہرت کے حامل وکلاء کی خدمات حاصل کی جائیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات کے حوالے سے زیر التواء کیسز پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ محصولات سے متعلق تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں۔ الحمد للہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم نے محصولات کے حوالے سے کیسز کا فرانزک آڈٹ کرانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسے افسران جو کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے میں ملوث پائے گئے ا ن کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔