آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کردیا، پرومو میں لیجنڈری سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم بھی جلوہ گر ہیں۔
چیمپیئنزٹرافی سے قبل چیمپئن ٹیم کی سفید جیکٹ کی رونمائی کی گئی، آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پروموشنل ویڈیو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کو دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم چیمئنز ٹرافی کے فاتح کھلاڑیوں کو ملنے والی سفید جیکٹ کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
پرومو میں وسیم اکرم نے سفید جیکٹ کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو چیمپیئنز کے سفر کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔
وسیم اکرم نے مزید کہا اب عالمی کرکٹ کمیونٹی میں ایونٹ کا جوش و خروش پیدا ہوگا،چیمپئنز ٹرافی میں سب سے مضبوط ٹیم ٹورنامنٹ جیتتی نظر آئے گی۔
منی ورلڈ کپ کے نام سے مشہور آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 8 سال بعد ہوگی، 2017 میں ہونے والے آخری ایڈیشن میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے براڈکاسٹرز کی جانب سے بھی ایک پرومو جاری کیا گیا تھا، اسٹار اسپورٹس کی جانب سے یوٹیوب چینل پر جاری پرومو میں بھارت کے موجودہ اور سابق کپتان (روہت شرما اور ویرات کوہلی) سے ویڈیو کا آغاز کیا گیا۔
چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں جنوبی افریقہ کے ڈی کاک اور ریزا ہینٹرکس، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، انگلینڈ کے جوفرا آرچر، پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور بھارت باؤلر جسپریت بمرا کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہوگا جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئین پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔
ابتدائی مرحلے کے لئے ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر ٹیم گروپ مرحلے کے 3 میچ کھیلے گی اور ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی جب کہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 2027 تک تمام انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، لہذا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جب کہ 13-2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔
گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔
پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی 2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔
مزیدپڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس، متعدد بل متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی وسیم اکرم بھارت کے کیا گیا
پڑھیں:
عوامی نیشنل پارٹی 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )عوامی نیشنل پارٹی (مینگل) نے مستونگ لک پاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیاہے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، تحریک کو ختم نہیں کیا، آج سے عوامی رابطہ مہم تحریک کا آغاز کریں گے. انہوں نے کہا کہ بی این پی جلسے، عوامی احتجاج کا آغاز کرے گی، پہلے مرحلے میں مستونگ، قلات، خضدار، سوراب میں جلسے کریں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں تربت، گوادر، مکران کے علاقوں میں احتجاجی جلسے ہوں گے اور تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے ہوں گے.(جاری ہے)
اختر مینگل نے کہا کہ کوئٹہ میں 18 اپریل کو بی این پی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بی این پی کا موقف بدستور واضح ہے اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی تمام خواتین کارکنوں کی رہائی کے مطالبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو کوئٹہ میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے.
یاد رہے کہ بی این پی-ایم اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر خواتین کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف دھرنا ریلی کی شکل میں وڈھ سے شروع ہو کر لکپاس تک پہنچا تھا جہاں شرکاءنے کوئٹہ کی حدود میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجی کیمپ لگایا تھا. دھرنے کے دوران حکومت کے ساتھ مذاکرات میں تعطل کے بعد لکپاس میں ایک کثیر الجماعتی کانفرنس (ایم پی سی) منعقد کی گئی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں نے شرکت کی کانفرنس میں قومی سلامتی کونسل کی حالیہ پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے تمام گرفتار خواتین اور دیگر کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا.