اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس میں نجی کارروائی کے دن ارکان قومی اسمبلی کے متعدد بل متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے گئے، اجلاس میں اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور منزہ حسن نے زکوٰۃ و عشر بل ایوان میں پیش کیا، جس کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں جہیز کی ممانعت کے حوالے سے بل پی پی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کیا، جس کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کیا گیا۔

اسی طرح جانوروں کی حفاظت، قومی کمیشن برائے اطفال اور وفاقی ترقیاتی اتھارٹی ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے، جنہیں متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا۔

دوسری جانب اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کیا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے نعرے بازی کی اور ایوان سے واک آوٹ کر دیا۔

اجلاس میں اپوزیشن رکن اسمبلی نثار جٹ نے کورم کی نشاندہی کردی، کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکرنے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا۔

وقفے کے بعد دوبارہ اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا توایوان میں موجود ارکان کی گنتی کی گئی، جس پر ایوان میں کورم پورا نکلا۔

ڈپٹی اسپیکر نے اعلان کیا کہ ایوان میں 100 ارکان موجود ہیں، جبکہ 84 ارکان کورم کے لئے لازمی ہیں، تاہم اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی اسسمبلی کے اجلاس کا ایک دن کا خرچ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتا ہے۔
190مزیدپڑھیں: ملین پاؤنڈ کیس: علیمہ خان نے ملبہ آصف زرداری اور نواز شریف پر ڈال دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی اجلاس میں ایوان میں

پڑھیں:

قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیلی بربریت کیخلاف قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیلی بربریت کیخلاف قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور کر لی گئی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے فلسطین پر متفقہ قرارداد پیش کی، قرارداد کے مطابق یہ ایوان ایک بار پھر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، یہ ایوان 60 ہزار فلسطینی شہدا کو سلام پیش کرتا ہے۔قرارداد کے مطابق یہ ایوان اسرائیلی جنگ بندی کے باوجود بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی جارحیت کو عالمی برادری کی ناکامی تصور کرتا ہے۔
متن کے مطابق یہ ایوان اسرائیلی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کرتا ہے، قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر فلسطینیوں کی حمایت جبکہ اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • وزارت قومی غذائی تحفظ حکام کی نااہلی، 2 سال پرانے ٹوئٹ پر اجلاس بلا لیا
  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
  • حکومت کی جانب سے 6 نئی نہروں کے منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
  • قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیلی بربریت کیخلاف قرارداد منظور
  • قومی اسمبلی : غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور
  • پی پی کا عدم تعاون کا فیصلہ،قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج صدر نے سینٹ کاکل طلب کرلیا 
  • سندھ حکومت اور اپوزیشن اپنے منشور کے مطابق مسائل حل کرنے میں ناکام، رپورٹ
  • قومی اسمبلی: فلسطین و سرحدی معاملات، نہروں پر احتجاج کرنے والے خود موجود نہیں، افسوس: سپیکر