اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر، پی ٹی آئی معاملہ حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے، وزیرقانون
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے رکھے، اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خراج تحسین کیوں پیش کیا؟
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری رہیں گے، پہلی میٹنگ میں پی ٹی آئی کمیٹی کے 3 ارکان موجود تھے، انہیں کہا گیا کہ آپ کورم پورا کریں اور اپنے مطالبات تحریری طور پر دیں، دوسری میٹنگ میں پی ٹی آئی کے 6 ارکان شریک ہوئے، جن میں علی امین گنڈاپور بھی شامل تھے۔
’مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے رہا کیا جائے‘وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسری میٹنگ میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے کیا گیا کہ مطالبات لکھ کردے گی، جو تاحال نہیں دیے گئے، کہا گیا کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے، اتوار کو وہ ملاقات بھی کروائی گئی، اب مطالبہ سامنے آیا ہے کہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے عمران خان کو رہا کیا جائے، یہ ساری زندگی کہتے رہے ہیں کہ این آر او نہیں لیں گے، اب اس طرح کی باتیں کررہے ہیں۔
’آئین و قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا‘انہوں نے کہا کہ جو بندے مقدمات میں ملوث ہیں اور جیلوں میں بند ہیں، اور جن پر انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں اور کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں، حکومت ان کو رہا کردے تو آئین و قانون تو اس کی اجازت نہیں دیتا، پی ٹی آئی والے عدالتوں میں جائیں، جہاں انہیں ریلیف ملتا ہے، ملتا رہے، کہیں پہ نہیں بھی ملتا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا انسانی حقوق سے متعلق نیشنل پروگرام شروع کرنے کا اعلان
رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے وزیرقانون نے کہا کہ اعجاز چوہدری کا پروڈکشن جاری ہوا، جو اچھی بات ہے، اس پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہیں ہوا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سے درخواست ہے کہ وہ یہ معاملہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے رکھے، اس کا کوئی بہتر حل نکل آئے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اعجاز چوہدری اعظم نذیر تارڑ پروڈکشن آرڈر سینیٹ وزیرقانون.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری اعظم نذیر تارڑ پروڈکشن ا رڈر سینیٹ اعظم نذیر تارڑ پروڈکشن ا رڈر اعجاز چوہدری پی ٹی ا ئی نے کہا کہ کمیٹی کے گیا کہ
پڑھیں:
پاور پلانٹس کے ساتھ حکومتی معاہدوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
پاور پلانٹس کے ساتھ حکومتی معاہدوں کی تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت پاکستان نے بگاس، فرنس آئل، قدرتی گیس آر ایل این جی اور ہوا سے چلنے والے اب تک 28 پاور پلانٹ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ٹیک اینڈ پے پر چلنے والے پلانٹس میں اب تک 6837 میگا واٹ کے پاور پلانٹس کے معاہدے طے پاچکے ہیں۔بگاس پر چلنے والے جہانگیر ترین کے 52 میگاواٹ کے 2 پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی ہوئی ہے، بگاس سے چلنے والے چنیوٹ پاور کے 62 میگاواٹ، لیہ شوگر مل کا 41 میگاواٹ کا پلانٹ بھی شامل ہے۔
بگاس چلنے والے دیگر پلانٹس میں 36 میگاواٹ کا المعیز انڈسٹری کا پلانٹ اور رحیم یار خان شاگر ملز کا 30 میگاواٹ کا پلانٹ شامل ہے جب کہ حمزہ شوگر ملز کا 15 میگاواٹ اور چنارملز کا 22 میگاواٹ کا منصوبہ شامل ہے۔فرنس آئل پر چلنے والا حبکو پاور پلانٹس 1292 میگاواٹ کا معاہدہ ہوا ہے، آر ایل این جی پر چلنے والا کورٹ ادو کا پاور پلانٹ جس کی کپیسٹی 1630 میگا واٹ ہے وہ بھی اس معاہدے میں شامل ہے۔
کوٹ ادو پاور پلانٹ میں سے 500 میگا واٹ پلانٹ جو ہے ٹیک اینڈ پے پالیسی کی بنیاد پر چلایا جائے گا، 362 میگا واٹ کا فرنس آئل پر چلنے والا لیل پور پاول پلانٹ کا بھی حکومت کے ساتھ معاہدہ کامیابی سے طے پاگیا ہے۔فرنس آئل پر چلنے والا 365 میگا واٹ کا پاور پلانٹ پاک جی اس کا بھی حکومت کے ساتھ معاہدہ کامیابی سے طے پاگیا ہے۔
134 میگا واٹ کے صبا پاور پلانٹ کا حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، اسی طرح آر ایل این جی پر چلنے والے 225 میگا واٹ کے صفائر پاور پلانٹ کا بھی حکومت کے ساتھ بھی کامیاب معاہدہ ہوا ہے۔قدرتی گیس پر چلنے والا 235 میگا واٹ کا لبرٹی پاور پلانٹ بھی حکومت کے ساتھ کامیاب معاہدوں میں شامل ہیں، جبکہ 450 میگا واٹ کا روش پاور پلانٹ بھی پلانٹس میں شامل ہے جس کے ساتھ حکومت کا معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے۔ آر ایل این جی پر چلنے والا 229 میگا واٹ کے پاور پلانٹ کا ٹیک اینڈ پے پالیسی پر حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔