اگرمدارس نہ ہوتے نظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا:مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اگرمدارس نہ ہوتے نظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا:مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
وہاڑی (آئی پی ایس )سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا۔ وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سروں پرپگڑیاں سرجھکانے نہیں اونچا کرنے کے لیے پہنی ہیں، علما کرام کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت نے ہمیشہ ہم آہنگی کوآگے بڑھایا، اگرمدارس نہ ہو تے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا، ہمیں نشانہ بنایا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جوتعصبات پھیلاتے ہیں۔ سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کیفیصلوں کوکوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج توچیف جسٹس تک نہیں بن سکتا، ہم سود کے خاتمے کی آئینی ترمیم لانیمیں کامیاب ہوئے، 26ویں ترمیم میں سود کے خاتمے نے شرعی عدالت کوطاقت دی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان دینی مدارس کے خلاف ہے، کیسیقبول کر لوں؟ جبکہ بلوچستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مریض آج بھی علاج کے لیے کراچی جاتا ہے، اس طرح ملک نہیں چلے گا، یہ ملک ہمارا ہے، تمہارے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان اگرمدارس نہ
پڑھیں:
تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں، رؤف حسن
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے راہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں ہے، ہم آئین و قانون کے مطابق ریاست سے ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کرنی ہوتی تو وہ 2 سال جیل میں نہ رہتے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ سواتی صاحب جو کوشش کر رہے ہیں اس پر میری رائے ہے کہ یہ معاملہ عوامی بحث کا حصہ نہ بنے، وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں وہ جو کریں گے پارٹی کی ڈومین میں رہ کرکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں ہے، ہم آئین و قانون کے مطابق ریاست سے ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کو ڈیل کرنی ہوتی تو وہ 2 سال جیل میں نہ رہتے۔
راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں میں بھی بانی پی ٹی آئی کو آفرز ہوئی ہیں، ہمارے راستے کھلے ہوئے ہیں، ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں، ہم نے کبھی مذاکرات کیلئے دروزے بند نہیں کیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں، مختلف رائے ضرور ہیں، مولانافضل الرحمان کی حمایت سے متعلق 15 تاریخ کا وقت ہے، مولانا فضل الرحمان ساتھ نہ ہوئے تب بھی ہماری تحریک شروع ہو جائے گی۔