فوٹو: فائل

فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات سے متلعق بڑا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں پر الگ مقدمہ چلایا جائے گا۔ 

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، زین قریشی اور فواد چوہدری پر الگ مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

26 نومبر کو گرفتار افراد پر 9 مئی کے مقدمات بھی ڈالے جا رہے ہیں: سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو گرفتار افراد کو 9 مئی کے مقدمات میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

ملزمان فرد جرم کےلیے عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے جس پر فیصلہ کیا گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 

مقدمات کے دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی، 15 جنوری کو شہادتیں ہوں گی۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامے ملے ہیں: سلمان اکرم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دعوت نامے موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلئے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے۔ 
صحافیوں کے اس سوال پر کہ کیا عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی عہدیدارکو دعوت نامہ آیا ہے؟ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے جواب دیا کہ ہم ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں نہیں جا رہے مگر ہمارے لوگ جارہے ہیں۔ 
مذاکرات کے حوالے سے سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے دو کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ہمارے لوگوں کی ضمانت لی جائے اور سب قانون کے مطابق ہو، حکومت ایک نوٹیفکیشن سے اس پر عمل درآمد کرسکتی ہے، اگرمذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو پھر آگے دیکھیں گے۔

سیف علی خان کے گھر پر ڈکیتی کے بعد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ڈی چوک احتجاج: گرفتار 30 ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • 9 مئی مقدمات میں علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع
  • ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: عمران خان کو 14 اور اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار
  • علی امین کو درج مقدمات میں 3ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • ٹرمپ کی حلف برداری کیلئے پی ٹی آئی کے 20 افراد کو دعوت نامے ملے، سلمان اکرم
  • ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامے ملے ہیں: سلمان اکرم
  • علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں 3 ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • ہم اپنے کسی بھی اصولی مؤقف سے نہیں ہٹیں گے‘ سلمان اکرم راجا
  • عدالت کا مونس الٰہی کواشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس
  • 9 مئی کے سب سے بڑے مقدمہ کی سماعت، 4 عینی شاہدین کے بیانات قلمبند