ماضی میں نوجوانوں کو انتشار کیلئے استعمال کیا گیا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خالی سرکاری اراضی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماضی میں نوجوانوں کو انتشار کیلئے استعمال کیا گیا۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے ٹھوس منصوبے بنائے جا رہے ہیں، ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی کامیابی سے بہت سے لوگوں کی نیندیں حرام ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے حوالے سے ایف آئی اے نے عدالتی معاونت کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ نہ کھلنے کی وجہ سے نہ سنایا جاسکا، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ نہ کھل سکی، بشریٰ بی بی پشاور سے آنے میں لیٹ ہوئیں۔
انھوں نے کہا کسانوں کا رونا رونے والوں کو کسان کارڈ پر بھی تکلیف ہے، اوورسیز پاکستانیون کیلئے اسپیشل عدالت بنانے جا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کابینہ میں تو سیل بند لفافے نہیں ہوتے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان نوجوانوں کی ریڈ لائن ہونی چاہیے، مریم نواز
سیالکوٹ (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کی ریڈ لائن ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی پوری توجہ ملک میں آگ لگانے پر ہے، ہم کراسنگ پوائنٹ پر ہیں یا تو ملک کو آگے لے جائیں یا پھر پستی میں دھکیل دیں،آ خری موقع ہے طلبہ اور نوجوان سیاست میں بھی میرٹ کو مدنظر رکھ کر آئندہ حکمرانوں کو انتخاب کریں۔ سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر تعلیم پنجاب بہت محنت سے کام کر رہے ہیں اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین بیٹیوں کو بیٹوں کے مطابق اسپیس دیں اور میں اسکالر شپس حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد پیش کرتی ہوںکیونکہ آپ نے اپنی محنت سے اسکالر شپس حاصل کیں۔