توشہ خانہ کیس ٹو میں جرم کا عنصر نہیں، ٹرائل فوری روکا جائے، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
آؤٹ آف ٹرن کیسز کیوں ٹیک اپ کیے جا رہے ہیں؟، فیصل چوہدری - فوٹو: فائل
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس ٹو میں جرم کا عنصر نہیں، ٹرائل فوری روکا جائے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلی آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا میرٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے سوال کریں گے انکے بیٹے نے 9 ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں کیوں بیچی؟ حسن نواز نے 9 ارب روپے زائد کس کھاتے میں لیے؟ اسکا جواب حکومتی جماعت دے گی۔
اسلام آبادتوشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وکیل.
انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آؤٹ آف ٹرن کیسز کیوں ٹیک اپ کیے جا رہے ہیں؟ کیس کے میرٹ دیکھے بغیر سزا دینا مقصود ہے، یہ ایک سیاسی کیس ہے۔
انکا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ میں ہماری پینڈنگ درخواست سنی جائے۔
فیصلہ چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کل جج احتساب عدالت کی کہی گئی باتوں کا جواب دیا، بانی نے کہا ’یہ کہنا کہ فلاں پیش نہیں ہوا، اڑھائی گھنٹے انتظار کیا، یہ بات درست نہیں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ بانی نے کہا، ’جیل میں کبھی بھی ساڑھے 11 بجے سے پہلے ٹرائل شروع نہیں ہوتا۔ بتایا کہ صبح 9 بجے میسج آیا کہ جج صاحب آئے ہوئے ہیں‘۔ بانی پی ٹی آئی نے پوچھا، ’کیا میرے وکیل آئے ہیں‘، تو جواب ملا کہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کچھ بتایا نہیں جا رہا: فیصل چوہدری توشہ خانے کے 2018ء کےقانون پر کیس نہیں چل رہا: فیصل چوہدریانکا کہنا تھا کہ بانی نے کہا، ’جب میرے وکلا آئیں تو مجھے پیغام دیجیے گا، میں آجاؤں گا۔لیکن انہیں اچانک پتہ چلا کہ جج صاحب اٹھ کر چلے گئے۔‘
وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں صدائے احتجاج بلند کرنا دہشتگردی بنادیا گیا، مذاکراتی کمیٹی کے سامنے ہمارے سیدھے مطالبات ہیں، سویلین کے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے کر زیادتی کی گئی۔
انکا کہنا تھا کہ پشاور اے پی ایس اٹیک کے بعد آئینی ترمیم کی گئی۔ یہاں سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا، جس نے پی ٹی آئی چھوڑ دی کیسز ختم کردیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی نے فیصلہ کیا ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔ پاکستان بطور ریاست عالمی معاہدوں کا پابند ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل پر مذاکرات کی حامی بھری ہے،
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ سہولیات بانی کو جیل میں نہیں دی جا رہیں، بانی پی ٹی آئی کی ٹی وی کی سہولت بند کردی گئی۔ تین مہینے میں صرف ایک جمعرات کو ہماری ملاقات کروائی گئی۔ بانی کی بچوں سے بات کل پانچ مہینے بعد بات کروائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی کو تین ہفتوں تک قید تنہائی میں رکھ کر ذہنی تشدد کیا گیا۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں مذاکراتی کمیٹی کے لوگ سیاسی لوگ ہیں، ہم 9 مئی اور 26 نومبر کا ذکر نہیں چھوڑیں گے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے نے کہا کہ انہوں نے کہ بانی
پڑھیں:
امن تباہ کرنے والوں کوگرفتار کیا جائے ، آفاق احمد
ہیوی ٹریفک کے نظام پر آواز اٹھائی توالزام لگا آفاق شہر میں مہاجر اور پختونوں کو لڑوا رہا ہے
کراچی میں گزشتہ روز منصوبہ بندی کے تحت واقعات رونما ہوئے ، سربراہ مہاجر قومی موومنٹ
مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے شہر کے سنگین مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کل جو واقعات رونما ہوئے وہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے لہٰذا حکومت امن و امان تباہ کرنے والوں کو گرفتار کرے ۔ مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے کہا کہ گزشتہ رات نارتھ کراچی میں جو واقعہ رونما ہوا، 12 اپریل کو میں نے لوگوں کو درخواست کی تھی وہ سڑکوں پر اپنے حق کے لیے نکلیں، میں نے شہر کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف شہریوں سے اپیل کی تھی وہ گھر سے نکلیں، اس حوالے سے میں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے پر امن احتجاج کی دعوت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہم پر امن احتجاج کر رہے ہیں، عوام میں امید پیدا ہوئی کہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر شہر کی حفاظت کے لیے موجود ہیں، اس شہر میں صرف ٹریفک حادثات ہی نہیں بلکہ اور بھی نا انصافیاں ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے معیار کو بھیانک بنا دیا گیا، یہاں پر پورا پورا کا سینٹر تبدیل کر دیا جاتا ہے ، نتائج بدل دیے جاتے ہیں، یہاں کا طالب علم کس اذیت سے گزر رہا ہے اس کا جواب دہ کون ہے ۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر زبان، رنگ و نسل اور قومیت کے لوگ موجود ہیں، کراچی میں پیدا ہونے والے ، رہنے والے ہر شخص کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے ، جب میں نے شہر پر ہیوی ٹریفک کا نظام کے حوالے سے آواز اٹھائی تو ایک جماعت کی جانب سے مجھ پر الزامات لگائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ میرے اوپر الزام لگایا گیا کہ آفاق احمد شہر میں مہاجر اور پختونوں کو لڑوا رہا ہے ، آفاق احمد اور مہاجر قومی موومنٹ صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے نہیں دے گا، میں نے تمام لوگوں کو جمع کرنے کی کوشش کی تو مجھے مجرم قرار دے دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ، آج اس ساری صورت حال کو دیکھ کر میں نے سفید پرچم لہرایا تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کے آفاق احمد سیاسی طور پر کھیل رہا ہے ۔مہاجرقومی موومنٹ کے سربراہ نے کہا کہ کل جو واقعہ ہوا، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا، لوگوں نے افواہیں پھیلائیں کہ کئی لوگ مر گئے ، یہ ساری چیزیں ہیں کیا ہمارے ادارے نہیں سمجھتے ، کیا اس شہر میں واویلا مچایا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جس جگہ پر یہ واقعہ ہوا وہاں ڈمپر والوں کو بھی لاکر کھڑا کردیا گیا، ہم یہاں پر ملک کے خلاف نعرے بازی سننے نہیں آئے ، اگر ادارے چاہیں تو اک دن کے اندر شہر میں اشتعال انگیزوں کو پکڑ کر سامنے لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جا رہا ہے ، میں نے 6 اپریل کو اپنے دفتر کا افتتاح کرنا تھا، ممکنہ تصادم کے پیش نظر میں نے ملتوی کردیا۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ کیا شہر میں امن و امان کی صورت حال پر قابو پانے کے لیے ادارے موجود ہیں، جو کل واقعہ ہوا ہے وہ انتہائی الارمنگ ہے ، میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں جنہوں نے امن و امان تباہ کیا انہیں گرفتار کیا جائے اور انہیں عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ پتا چل سکے کہ کون شہر میں امن تباہ کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جو احتجاج ہے یہ بد عنوانیوں اور زیادتیوں کے خلاف ہے ، ہم حکومت کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ہم تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں چاہے وہ کسی بھی قوم سے ہوں، پرامن طریقے سے 12 اپریل کو سفید پرچم لے کر نکلیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں دوبارہ کہہ رہا ہوں یہ احتجاج پرامن ہے ، کسی کو شر انگیزی پھیلانے کی اجازت نہیں، اداروں کو چاہیے کہ وہ شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔