زرمبادلہ کی مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاری، 278 روپے 72 پیسے کی سطح پر بند
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی: پاکستان کی معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب اور سخت اقدامات کے باوجود درآمدی سولر پینلز کی اوور انوائسنگ اور زرمبادلہ کی منتقلی کے اثرات کے باعث منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا۔
ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی ضمانت کے ساتھ پاکستان کے یوآن بانڈز کے اجرا اور آئی ایم ایف کے پروگرام پر عملدرآمد کے مثبت اثرات کے باعث معیشت میں استحکام کی امیدیں پیدا ہوئیں، جس سے ایک موقع پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 12 پیسے کم ہو کر 278 روپے 72 پیسے تک پہنچ گئی۔
تاہم، ادائیگیوں کے دباؤ اور درآمدی طلب میں اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدی ترسیلات کے حوالے سے پریمیئم میں کمی نے ایکسپورٹرز کو ترسیلات بھیجنے سے روک دیا، جس سے مارکیٹ میں طلب اور رسد کا توازن متاثر ہوا۔
آخرکار کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 05 پیسے اضافے سے 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 04 پیسے اضافے کے ساتھ 280 روپے 52 پیسے پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: ڈالر کی قیمت میں ڈالر کی مارکیٹ میں
پڑھیں:
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 1435 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروباری ہفتے کے آخری دن تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس سے اوپر بند ہوا ہے۔
حصص مارکیٹ میں خرید و فروخت کے مثبت رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1435 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس پر بند ہوا۔
شیئر بازار میں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے آخری دن ایک ہزار 784 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 35 اعشاریہ 9 ارب روپے میں ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے اضافے کے بعد 14 ہزار 244 ارب روپے رہی۔