بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے درج 13 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی جس کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض سابق خاتون اول کی 7 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور کیں۔

اس دوران بشریٰ بی بی اور جج طاہر عباس سپرا کے مابین مکالمہ بھی ہوا۔ جج نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا ہے لیکن قانونی ضابطے پورے کیے گئے ہیں۔

اس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ کوئی بات نہیں تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران عدت نکاح کیس: خاور مانیکا نے عدالت میں فحش باتیں کیں، شبلی فراز

بشریٰ بی بی کی اس بات پر جج نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے ہر جگہ سے ٹرسٹ نہیں اٹھا جسٹس سسٹم جیسا بھی چل رہا ہے اگر ختم ہو گیا تو سوسائٹی ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے بشریٰ بی بی سے یہ بھی کہا کہ آپ میرے پاس کچہری میں بھی پیش ہوتی رہی ہیں۔ اس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھ جو ہوا ہے اس کے بعد قانون سے یقین ختم ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیے: القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے لٹکایا جارہا ہے، این آر او نہیں لوں گا، عمران خان

بشریٰ بی بی نے یہ بھی کہا کہ ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتا اور کانپتے ہوئے دیکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک جج کا بلڈ پریشر 200 پر گیا لیکن انہیں ہمیں سزا سنانی تھی جو انہوں نے سنائی۔

عمران خان کی اہلیہ نے کہا کہ ملک میں قانون ہے لیکن انصاف نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے شوہر جیل میں آئین کی بالادستی کے لیے قید ہیں۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کرتا ہوں، عمران خان

جج طاہر عباس سپرا  نے کہ کہ ہم سب کو ملک کے لیے مل کر ساتھ چلنا ہے۔ انہوں نے بشریٰ بی بی کو ہدایت کی کہ وہ تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو جائیں۔

اس کے بعد بشریٰ بی بی انسداد دہشتگردی عدالت سے سینٹرل جیل اڈیالہ کے لیے روانہ ہو گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسداد دہشتگردی عدالت بشریٰ بی بی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا ڈی چوک احتجاج عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی عدالت ڈی چوک احتجاج جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ انہوں نے یہ بھی کے لیے

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن

---فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا دن ہے۔

دونوں سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کے 6 وکیل آج اڈیالہ جیل جائیں گے۔

فہرست میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان صفدر کے نام شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی، بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجوتھا، ظہیر عباس چوہدری بھی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔

بانئ پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔

بشریٰ بی بی کی بیٹیاں اور دیگر فیملی کے افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

 وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی بھی بانئ پی ٹی آئی سے آج ملاقات متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق بشر یٰ بی بی کی بہن کا نیا انکشاف
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق بہن مریم وٹو کا نیا انکشاف
  • کیا واقعی بشری بی بی کے پاس جادو کی چھڑی ہے؟ عمران خان مرشد کیوں کہتے ہیں؟
  • بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کی پس پردہ کہانی سامنے آ گئی
  • کیا واقعی بشریٰ بی بی کے پاس جادو کی چھڑی ہے؟ عمران خان مرشد کیوں کہتے ہیں؟
  • عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کیسے ہوئی؟ بہن مریم وٹو نے تفصیل بتادی
  • آئی پی ایل؛ بلےبازوں کی دھوکے بازی کے باعث انوکھا قانون متعارف
  • عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کیسے ہوئی؟ مریم وٹو نے بتا دیا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن
  • ’پاکستان میں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ دیکھا‘، امریکی اراکین کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دیدیا