لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ گورنر پنجاب کے پاس کام نہیں اس لیے رونق لگاتے رہتے ہیں، لڑائی کرنے والی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سونے کے کان کی تصدیق ہوچکی ہے ایک ماہ میں خوشخبری بھی دیں گے۔
کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس ہوا جس کے 88 نکات تھے، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اقلیت کےلیے بڑی خوشخبری ہے پہلے سکھ میرے ایکٹ بنایا آج ہندو سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دیدی گئی ہے۔
ان کاکہناہےکہ کابینہ نے پنجاب میں اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوری دیدی ہے، آسان کاروبار کارڈ تین کروڑ روپے بغیر سود کے قرضہ ملے گا اور مفت اراضی بھی ملے گی، حکومت کی سرکاری زمین پر بغیر لیز کے اراضی اور تین کروڑ روپے نوجوانوں کو دیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ انتشار کےلئے جن نوجوانوں کو استعمال کیا اب انہیں آسان کاروبار کےلیے پوری فزیبیلٹی بناکر دیں گے، ایک لاکھ چھوٹے اسٹارٹ اپ کو شروع کرنا ہے درمیانے درجے سے اسٹارٹ اپ بھی کریں گے، دو سے تین دن میں 28 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی جو لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ بسوں کےلیے چارج اسٹیشن بنائیں گے ڈبل ڈیکر بسوں کےلیے نئے ڈپو بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اصل یوتھ جو پنجاب کی ترقی چاہتی ہے وہ اس وقت مریم نواز سے امیدیں وابستہ کررہی ہے، جو مریم نواز کام کررہی ہے تو دوسرے صوبوں کے نوجوان بھی خواہش کررہے ہیں کاش ان کے وزیر اعلیٰ بھی مریم نواز کی طرح ہوتے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کابینہ اجلاس میں صحافیوں کے علاج معاملہ یا شادی کےلئے جرنلسٹ سپورٹ فنڈز کو ڈبل کرنے کی منظوری دے دی ہے، ڈائیلسز پروگرام کی منظوری دی گئی جو پہلے فنڈ سات لاکھ تھا اب اسے بڑھا کر دس لاکھ روپے کردیا ہے،
ان کاکہناہےکہ اوورسیز پاکستانیوں کےلیے اسپیشل عدالت قائم کریں گے، اوورسیز پاکسانیوں کی زکوۃ خیرات کو فساد برپا کرنے کےلئے استعمال کیا گیا لیکن مریم نواز نے ان کے مسائل پر ریلیف دینے کی کوشش کی۔
صوبائی  وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صبح آنکھ نہیں کھلے گی تو عدالتوں کا کیا قصور ہے، ایک سو نوے ملین پائونڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مذہبی کارڈ استعمال کرکے سزا دینے کی بات کی گئی، اگر اتنی مذہب کی تعلیم دی جا رہی تھی تو متنازع چیز بند لفافہ میں منظوری دی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی منظوری مریم نواز نے کہا کہ دیں گے

پڑھیں:

گورنر ہاوس لاہور میں اسرائیلی مصنوعات استعمال کرنے پر پابندی عائد

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جب تک گورنر پنجاب ہوں گورنر ہاؤس میں تمام غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر پابندی ہو گی، ایسی تمام اشیاء جس سے اسرائیل اور غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچے بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی برینڈ، غیر ملکی مشروبات اور مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے، جس نے بلاول بھٹو کو اپنا نوجوان چیئرمین منتخب کیا، جس پر پارٹی اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حیدر علی گیلانی، سینئر رہنما چوہدری منظور اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں کیں۔ گورنر پنجاب نے ایران میں دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت سے مطالبہ ہے کہ دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان دوستی میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جب تک گورنر پنجاب ہوں گورنر ہاؤس میں تمام غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر پابندی ہو گی، ایسی تمام اشیاء جس سے اسرائیل اور غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچے بائیکاٹ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا تھیٹر ایکٹ لانا چاہتے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • عظمی بخاری نے آفرین خان کو معاف کر دیا
  • اسٹیج ڈراموں میں عریانی روکنے کیلیے پنجاب حکومت اداکاراؤں کے کپڑوں کی منظوری دے گی
  • گورنر ہاوس لاہور میں اسرائیلی مصنوعات استعمال کرنے پر پابندی عائد
  • نامور کامیڈین جاوید کوڈو کا انتقال، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے، وزیر اطلاعات پنجاب
  • سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب
  • پانی کا مسئلہ تقریروں سے حل ہو گا نہ جلسے جلوس سے: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے: سعید غنی