حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا ہوں،گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اٹک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایک بار پھر مرکز میں اپنی پارٹی کی اتحادی جماعت اور اس کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ اٹک میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کے دوران جوش میں آ گئے۔
انہوں نے کہا کہ آگر میں چپ رہوں اور حکومتی کاموں کی تعریفیں کروں تو مجھے 2، 4 سڑکیں مل جاہیں مگر میں غریب عوام کے حق کے لیے بولتا اور لڑتا رہوں گا، آگر میں مظلوم اور غریب کے حق کے لیے لڑر نہ سکوں تو مجھے گورنر ہاؤس میں رہنے کا حق نہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ 17 ہزار سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرکے تعلیم کو غریب کی پہنچ سے دور کردیا گیا، غریب عوام کے لیے اسکول ضروری ہے، سڑکیں نہیں۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اتحادی ہونے کے باوجود غریب عوام کے حق کے لیے لڑ رہا ہوں اور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے پی ٹی آئی کو بھی مذاکرات کو آگے لیکر بڑھنا چاہیے، پی ٹی آئی والوں کو انتشار کی سیاست ختم کرنی چاہیے۔
گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکرز ہمارا سرمایہ ہیں ملک کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو ملک کے اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے
دریں اثناایک ٹی وی انٹرویومیں سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ نہ دیتی تو آج نہ حکومت ہوتی نہ سسٹم چلتا ، وزیراعظم کوبلاول بھٹو کے تحفظات پرسنجیدگی کا مظاہرہ کرناچاہیےایسا نہ ہوچیزیں ہاتھ سےنکل جائیں۔
انہوں نےکہا کہ ضروری ہے بلاول بھٹو کے تحفظات کو دور کیا جائے ، وزیراعظم کو پیپلز پارٹی کے تحفظات پر توجہ دے کر اسکا حل نکالنا چاہیے ، ورنہ ایسا نہ ہوکہ چیزیں ہاتھ سے نکل جائیں اور سسٹم ، جمہوریت اور دونوں اتحادی جماعتوں کا ہی نقصان ہو۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ نہ دیتی تو آج نہ حکومت ہوتی نہ سسٹم چلتا، وفاق اور اتحادی جماعت ن لیگ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
مریم نواز سے اختلافات سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ میری اور مریم صاحبہ کی کے پی کے کے گورنر اور وزیراعلی جیسی لڑائی نہیں ، میری مریم نواز سے ملاقات ہونا نہ ہونا کسی لڑائی کا نتیجہ نہیں ، جب چائیں گے ملاقات ہو جائے گی ، ہم دونوں صوبے میں گاڑی کے دو پہیے ہیں، خرابیاں پیدا ہوں گی تو نقصان ہم دونوں کا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اور صوبے کے حق میں فیصلے ٹھیک نہیں ہوں گے تو وہاں تنقید کرنا میرا حق ہے ، امید ہے میری تنقید کو مریم مثبت انداز سے لے کر چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گی، پیپلز پارٹی کی آخری حد تک کوشش ہوگی کہ چیزیں بہتر ہو اور سسٹم چلے۔
مریم نواز کی کارگردگی کے سوال پر سردار سلیم نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی پر میری خوشی یا ناراضگی بے معنی ہے ، ان کی کارکردگی اس وقت پتہ چلے گی جب وہ عوام میں جائیں گی اور عوام ان کے کاموں پر فیصلہ کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ماننا پڑے گا کہ صوبوں کو ان کی ضروریات کے مطابق پورا پانی نہیں مل رہا ، پانی کے معاملے پر سندھ کو پہلے ہی کمی کا سامنا ہے ، ایسے میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی کوشش کی جائے گی تو نقصان سندھ کا ہوگا ، صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر نہریں نکالنے کا عمل ناقابل قبول ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر گورنر پنجاب پیپلز پارٹی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمت میں اضافہواپس لیا جائے، سردار عبدالرحیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے اطلات سیکرٹری سردار عبدالر حیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں ریلیف دینے
کے بجائے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈال دیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ کرپٹ اور نااہل حکومت کے نیب زدہ وزرا اپنی کرپشن کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں، اتحادی حکومت نے اپنی شاہ خرچیاں اور عیاشیاں کم کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرایا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے۔ سردار عبدالر حیم کا کہنا تھا کہ یہ مہنگائی کا طوفان کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔