ڈی چوک احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے 13 مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباسی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ڈی چوک احتجاج کے 13 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
جس کے دوران بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل خالد یوسف چوہدری کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھا لگوانے پر جج طاہر عباسی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ کہتے ہیں وی آئی پی پروٹوکول ملے، ایسا نہیں ہو سکتا، میں نےآپ کو انتظار نہیں کرایا۔
جج طاہر عباسی نے کہا کہ میں فیصلہ لکھوا رہا تھا وہ چھوڑ کر آپ کی ضمانتوں پر سماعت کررہا ہوں، جب عدالتی حکم نامہ نکلےگا اس پر ملزمہ کے دستخط اور انگوٹھا لگے گا، جسٹس سسٹم جیسا بھی چل رہا ہے، اگر ختم ہو گیا تو سوسائٹی ختم ہو جائے گی، آپ میرے پاس کچہری میں بھی پیش ہوتی رہی ہیں۔
عدالت میں بتایا گیا کہ ڈی چوک احتجاج پر بشریٰ بی بی کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض بشریٰ بی بی کی7 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور کرلیں اور آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی
TagsImportant News from Al Qamar.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ڈی چوک احتجاج بی بی کی
پڑھیں:
جلاؤ گھیراؤ کا الزام، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع
فواد چوہدری— فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔
اے ٹی سی میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
لاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔
سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
وکلاء نے فواد چوہدری کی ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری دیگر مقدمات کی پیروی کے لیے سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔
دریں اثناء پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری پر کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کے وکیل سے ضمانتوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش مکمل ہے، ملزم کا وکیل ضمانتوں پر دلائل مکمل کرے۔