وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان سے انسانی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان سے حراست میں لیے گئے 8 ملزمان انسانی اسمگلنگ، حوالہ ہنڈی اور کرپشن میں ملوث ہیں۔

ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کیے گئے، حوالہ ہنڈی کے الزام میں 3 جبکہ کرپشن اور دھوکا دہی میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ

پڑھیں:

انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں،انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

زرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلیے لیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں،انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سفر کرنیوالوں کی سکریننگ کا معیاری نظام قائم کیا جائے۔

وزیراعظم نے وزارت اطلاعات و نشریات کو غیر قانونی بیرون ملک سفر اور انسانی سمگلنگ کے بارے میں مؤثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے ایف آئی اے کو بیرون ملک انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلانے والے انتہائی مطلوب سمگلروں کی حوالگی کے لیے انٹرپول سے تعاون حاصل کرنے کی ہدایت کی ۔

اجلاس میں انسانی سمگلروں کے خلاف اب تک لیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس کو بتایاگیاکہ جون 2023 اور دسمبر 2024 کے انسانی سمگلنگ کے واقعات میں متعدد انسانی سمگلر گرفتار ہو چکے ہیں، متعدد سہولت کار سرکاری اہلکار برطرف ہو چکے ہیں اور کئی تادیبی کاروائی کا سامنا کر رہے ہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف تعزیری اقدامات لیے جا رہے ہیں۔

بتایاگیاکہ انسانی سمگلروں کے 500 ملین روپے سے زائد کے اثاثے ضبط ہو چکے ہیں اور مزید ضبط کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، انسانی سمگلروں کے استغاثہ کے عمل کے لیے خصوصی پراسیکیوٹر تعینات ہو چکے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • انسانی اسمگلنگ، موت کے سوداگر
  • امریکی وزیرخارجہ پر اسرائیلی مظالم میں ملوث ہونے کا الزام
  • شہری پر تشدد، اغواء اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • شہری پر تشدد، اغوا اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • مراکش، تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
  • ٹنڈومحمد خان ،ضلع انسداد انسانی اسمگلنگ کی نگرانی میں کمیٹی اجلاس
  • کراچی ایئر پورٹ سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث سری لنکن گرفتار
  • انسانی اسمگلروں سے رابطوں کے الزام میں گرفتار ایف آئی اے اہلکاروں کی ضمانت منظور
  • بھارت میں نو عمر لڑکی سے مسلسل  پانچ سال تک زیادتی کے الزام میں 44 افراد گرفتار
  • انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں،وزیراعظم