وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رکن نے وزیر سے متعلق غیر مناسب بات کی، زبان ہم بھی رکھتے ہیں تلخیاں بڑھیں گی۔

سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ خبر چلائی گئی کہ شاہراہ بھٹو نا مکمل تھی اور افتتاح کیا گیا، کہا گیا کہ ایکسپریس وے کی ایک سڑک بند ہے اور رکاوٹیں لگائی ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیوم آباد سے شاہ فیصل تک کوئی رکاوٹ موجود نہیں، ٹریکٹر وہاں اس لیے موجود تھا کہ روڈ کا بیریئر درست کرنا تھا۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بیریئر ٹھیک کرکے جنریٹر ہٹانے کےلیے ٹریکٹر تھا جو کام کے بعد ہٹادیا تھا، کہا گیا کہ ٹریفک رولز کےلیے پولیس موجود نہیں تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایکسپریس وے پر کیمرے لگے ہوئے ہیں، پوری نگرانی کی جارہی ہے، اس شاہراہ پر موٹر سائیکل اور چنگچی کا جانا بند ہے، موٹر سائیکل رکشا والے اس شاہراہ کو استعمال نہ کریں۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم رکن عبدالباسط نے وزیر سے متعلق غیر مناسب بات کی، یہ ایم کیو ایم کا کوئی جلسہ یا پریس کانفرنس نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہاں اطمینان سے بات کریں تنقید کریں آپ کا حق ہے، کسی کی تضحیک کا حق نہیں، عبدالباسط خود سنیں کیا کہا ہے، زبان پھر یہاں بھی لوگوں کے پاس ہے، ہوگا کچھ نہیں تلخیاں بڑھیں گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

شاہراہ فیصل واقعہ، ڈمپر ڈرائیور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

شاہراہ فیصل پر پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز شارع فیصل پر پیش آنے والے ایک خطرناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے کریک ڈاؤن پر ڈرائیور نے ڈمپر سمیت خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق شاہراہ فیصل پر پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتِ حال کو قابو میں کیا اور ممکنہ نقصان سے شہریوں کو محفوظ رکھا۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کے مؤثر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مذکورہ ڈرائیور نے ڈمپر سمیت خود کو قانون کے حوالے کر دیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

اعلامیے میں ٹریفک پولیس نے کراچی شہریوں سے گزارش کرتی ہے کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ قوانین کی مکمل پاسداری کریں، تاکہ تمام شہری محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی حوالگی کیلیے ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا تھا جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ڈرائیور کی حوالگی کا وعدہ کیا اور پھر پیچھے ہٹ گئے تھے۔

ایسوسی ایشن کے پیچھے ہٹنے پر پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور درجنوں ڈمپروں کو چالان جبکہ دو درجن سے زائد کو ضبط کر کے ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ابوظہبی کی معروف شاہراہ پر کم از کم سپیڈ لمٹ کا نظام ختم
  • شی زانگ کے امور پر غیر مناسب رویے کے حامل امریکی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی، چینی وزارت خارجہ
  • ڈہرکی: قومی شاہراہ پر ٹرالر کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق
  • شاہراہ فیصل واقعہ، ڈمپر ڈرائیور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا
  • ریحام خان نے مادری زبان میں سُر بکھیر دیے
  • جویریہ سعود اور مایا خان کے غیر مناسب رویے پر نادیہ خان کی تنقید
  • ریحام خان نے اپنی مادری زبان میں سُر بکھیر دیے، ویڈیو وائرل
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے: سعید غنی
  • سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال پرانا ہے، سعید غنی