سٹی42 : وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا  جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لئے تاریخی اقدام، ، پنجاب میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضے سمیت دیگر جرائم پر کارروائی کے لئے الگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ ، خلاف ورزی پر5 لاکھ روپے تک جرمانہ ، پنجاب اسمبلی کی مجلس قائمہ نے  قانون میں ترامیم کی منظوری دیدی ۔

شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان

 سینئر صوبائی اور وائلڈ لائف کی وزیر مریم اورنگزیب نے ترامیم سے متعلق چئیرمین محمد عدنان ڈوگرکی صدارت مجلس قائمہ کو بریفنگ دی۔

  صوبائی وزیر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہو کہا کہ انہوں نے  کہا کہ  14 سال بعد وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں ترامیم منظور کی گئی ہیں، پنجاب میں جنگلی جانوروں کے تحفظ اور افزائش کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ممکن ہوگیا ۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس-منگل 14 جنوری، 2024

 جنگلی جانوروں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں آئے گی ،نئی ترامیم کے ذریعے جنگلی حیات سے متعلق علاقوں کو قانونی تحفظ مل گیا ۔

  انہوں نے کہا کہ ترامیم کے تحت ’پروٹیکٹڈ ایریاز اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ‘ کا ایک ہی بورڈ کام کرے گا ،بورڈ کی چیئرپرسن وزیر وائلڈ لائف ، سیکرٹری وائلڈلائف وائس چیرمین اور اور ڈی جی اس کے سیکرٹری ہوں گے۔

 نئے قانون کے تحت جنگلی حیات کے تحفظ کی فورس قائم ہوگی، جنگلی جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی ،جنگلی جانوروں کی افزائش، علاج اور تحفظ کے لئے خصوصی مراکز قائم ہوں گے ۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے معاملہ پر بیرسٹر گوہر کا دو ٹوک بیان

 جنگلی جانوروں کی نگرانی، تحفظ کے لئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ڈرون اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ،پورے پنجاب میں جنگلی جانوروں اور اُن کے رہائشی علاقوں کا مکمل سروے ہوگا،مرکز تحفظ بھی بنے گا۔

 سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بریفنگ دیتے  کہا کہ جنگلی جانوروں سے متعلق شکایات، تحفظ اور اطلاعات کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 1107 بھی قائم کی گئی ہے ، پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ اور عالمی سیاحت کے فروغ کے لئے ایک ارب 73 کروڑ روپے کی لاگت سے جامع منصوبہ شروع کیاگیا ہے۔

فاسٹ باؤلر احسان اللہ کا پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا اعلان

 ا نہوں نے کہا کہ   پنجاب کے پہلے سب سے بڑے 7Dوائلڈ لائف سینما،موونگ تھیٹراورسیاحت کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ، سیاحت کے لئے اچھالی،بانسرہ گلی چھانگا مانگا کو استعمال میں لانے کا منصوبہ تیار ہوگیا ہے، جنگلی جانوروں کے علاج کے لئے بڑا ہسپتال بنایاجائے گا، ایک ارب 47 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

 60ملین روپے سے جنگلی حیات کے شعبے میں نوجوانوں کے لئے انٹرشپ پروگرام شروع کیاجارہا ہے۔، لاہور کے مرکز میں800ملین سے جنگلی حیات کے تحفظ کے تصور کو اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی اور نمائش مرکز پر کام کررہے ہیں،360ڈگری ورچوئل چڑیا گھر،وائلڈ لائف

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 14جنوری ، 2024

 وائلڈ لائف وزیر  کی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل نقشہ، پنجاب وائلڈ لائف معلوماتی کتاب کی اشاعت پر کام جاری ہے۔

 مجلس قائمہ کی جانب سے پنجاب حکومت کی وزارتوں اور محکموں سے متعلق سینئر وزیر کی بریفنگ کا خیرمقدم کیا ۔ 

 چیئرمین محمد عدنان ڈوگرنے مجلس قائمہ کی جانب سے جنگلات اور جنگلی حیات کے لئے بہترین کاوشوں پر مریم اورنگزیب کو خراج تحسین پیش کیا ۔

 عدنان ڈوگر نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ہورہی ہے۔
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 لاہور جنگلی جانوروں کے پنجاب میں جنگلی وائلڈ لائف کے تحفظ تحفظ کے کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسلام آباد کے سیکٹر آئی-9 میں ورکنگ ویمن ہاسٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے بورڈ نے آئی-9 فور میں موجود اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس منصوبے کی درخواست وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق کی جانب سے دی گئی تھی، جس پر وزیراعظم نے فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی۔ سی ڈی اے نے وزارت تعلیم کو منظوری کا نوٹیفکیشن بھی بھجوا دیا ہے۔

سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اٹھایا گیا یہ اقدام ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں نمایاں کمی لائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کام کرنے والی خواتین کو محفوظ اور باعزت رہائش کی اشد ضرورت ہے، اسی لیے یہ فیصلہ بروقت اور اہمیت کا حامل ہے۔
مزیدپڑھیں:رجب بٹ نے ماں کے نام پر ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا

متعلقہ مضامین

  • پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 قائمہ کمیٹی میں منظور
  • آئی جی پنجاب کا پولیس کلچر ڈے پر ثقافت و روایات کے تحفظ کا عزم
  • یہ حکمران نہیں جیب کترے ہیں, مونس الٰہی
  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگرد گرفتار
  • عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟ فیصلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی 5 رکنی کمیٹی قائم
  • کوئٹہ، مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال کیلئے کنٹرول روم قائم
  • پی آئی سی میں زائدالمیعاد اسٹنٹس کا معاملہ، ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوچکی، وزیر صحت پنجاب
  • پنجاب :عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت
  • ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ