مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری 2025ء ) سعودی عرب میں جعلی سونا بیچ کر 28 لاکھ ریال کا فراڈ کرنے والا 10 رکنی پاکستانی گروہ پکڑا گیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق مکہ ریجن کی پولیس نے 10 پاکستانی باشندوں کو مالی فراڈ کے تقریباً 31 جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا، اس گینگ نے جعلی سونے کی اینٹیں فروخت کرنے کی دھوکہ دہی کے ذریعے 28 لاکھ سعودی ریال ( تقریباً 20 کروڑ 78 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم ہتھیائی۔

اس حوالے سے مکہ پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ دھوکہ بازوں نے سونے کی اینٹوں کی نمائش کرکے مجرمانہ رویہ اپنایا اور اپنے متاثرین کو غیر قانونی طریقے سے یہ سونا خریدنے کا لالچ دیا، تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ گروہ کا جعل سازی کا طریقہ کار یہ تھا کہ یہ لوگ اپنے متاثرین کو ان کے ساتھ مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں سونے کی اصلی اینٹیں دے کر ان کا اعتماد حاصل کرکے منافع بخش کاروبار کے بارے میں قائل کرتے، تاہم بعد میں آخر کار وہ سونے سے مشابہ دھات کے ٹکڑے ان کے حوالے کر دیتے اور پھر وہاں سے کسی اور مقام کی جانب فرار ہوجاتے، پبلک سکیورٹی میں مالی فراڈ سے نمٹنے کے یونٹ نے گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پاکستان سے گداگری کیلئے سعودی عرب جانے والی 2 ہندو خواتین ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں، اس حوالے سے ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی، اس دوران گرفتار کی جانے والی خواتین کی شناخت عیشادیوی اور نیشو کماری کے نام سے ہوئی، دونوں خواتین وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہی تھیں، ان میں سے ملزمہ عیشادیوی کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمہ عیشادیوی اس سے قبل بھی سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث رہی، جس کی وجہ سے ملزمہ کو سعودی عرب پولیس نے گرفتار بھی کیا، ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا جب کہ دوسری ملزمہ نیشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کی جانب سے کیے گئے سوالات کا اطمینان بخش جواب نہ دے سکی جس پر اسے بھی گرفتار کیا گیا اور دونوں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گرفتار کی

پڑھیں:

مقامی اور عالمی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم

کراچی: سونا مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں  مہنگا ہوگیا جب کہ چاندی کی قیمت میں استحکام ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 29 ڈالر کے اضافے سے نئے نرخ 2690 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے۔

کراچی کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2,80,800 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2487 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 2,40,741 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت مستحکم

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2872.08 روپے پر مستحکم رہی۔ان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے نے سرمایہ کاروں اور زیورات کے خریداروں کی توجہ مبذول کر رکھی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں استحکام خریداروں کے لیے مزید توجہ کا سبب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مراکش کشتی حادثہ کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے خاتون کو گرفتار کرلیا
  • موریطانیہ کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، خاتون اسمگلر گرفتار
  • موریطانیہ کشتی حادثہ: انسانی اسمگلرگینگ کی مبینہ رکن گرفتار
  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • اسلام آباد؛ خود کو سعودی کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کرکے ویزا فراڈ میں ملوث 3ملزمان گرفتار
  • ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر مہنگا ہوگیا
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • حیدرآباد:پولیس اہلکار گرفتار بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے کارندوں کو ایس ایس پی آفس لارہے ہیں
  • مقامی اور عالمی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم