پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس ضلع جیکب آباد سے سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
سال 2024 کا 71 واں پولیو کیس سندھ کے ضلع جیکب آباد سے سامنے آگیا۔
پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے میں معذوری کی علامات 27 دسمبر 2024 کو ظاہر ہوئیں، سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی۔
نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، دسمبر میں منعقد ہونے والی پولیو مہم کے دوران 98 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
ماہرین صحت نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کوتاہی نہ کریں تاکہ اس مہلک بیماری کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔
حکام نے جیکب آباد میں پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیو مہم
پڑھیں:
تحریک انصاف نے حکومت کو اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیئے،اہم نقاط سامنے آ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے، پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیئے،پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت چیف جسٹس یا 3ججز پر مشتمل 2کمیشن آف انکوائری تشکیل دے، کمیشن وفاقی حکومت کمیشن آف انکوائری ایکٹ2017کے تحت قائم کرے،تحریک انصاف نے دوسرا مطالبہ کیا ہے کہ کمیشن کے ججز کی تعیناتی تحریک انصاف اور حکومت کی باہمی رضامندی سے 7روز میں کی جائے،اس کے علاوہ کمیشن بانی پی ٹی آئی کی 9مئی سے متعلق گرفتاری کی انکوائری کرے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں رینجرز اور پولیس کے داخل ہونے کی انکوائری کی جائے،بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 9مئی واقعات کی سی سی ٹی وی ویڈیوز کی تحقیقات کی جائیں،پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات میں کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات میں گرفتار کارکنوں اور تشدد کا شکار ہونے والوں کی فہرست پیش کی جائے،9مئی واقعات پر ایک ہی شخص پر بار بار ایف آئی آر کاٹ کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔
آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ساری کہانی سنا دی
مزید :