بھاری بیگ اسکول لے کر جانے والے بچوں میں کیا مسائل جنم لے سکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
جو بچے بھاری بیگ اٹھا کر اسکول جاتے ہیں وہ صحت کے مختلف مسائل کا سامنا کر سکتے ہیں، بشمول کمر میں درد، پٹھوں میں تناؤ اور جسمانی وضع میں خرابی۔
یہ مسائل وقت کے ساتھ بڑھ سکتے ہیں اور مزید سنگین مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔
ذیل میں کچھ صحت کے مسائل درج کیے جارہے ہیں جو ایسے بچوں کو لاحق ہوسکتے ہیں جو روزانہ بھاری بیگ اٹھا کر اسکول جاتے آتے ہیں ۔
کمر درد:
بھاری بیگ بچے کی ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کر سکتا ہے، جس سے کمر میں درد رہ سکتا ہے۔
پٹھوں کا تناؤ:
بھاری بیگ بچے کے کندھوں، کمر اور گردن کو کے پٹھوں کر متاثر کر سکتے ہیں۔
جسمانی وضع میں خرابی:
بچے اضافی وزن کے احساس کو کم کے لیے آگے جھک جاتے ہیں اور ان کی جسمانی وضع کو مستقلاً تبدیل کرسکتا ہے۔
سر درد:
بچوں کو بھاری بیگ اٹھانے سے سر میں درد ہو سکتا ہے۔
سُن ہونا:
اگر بیگ کے تنگ اور پتلے پٹے ہوں تو بچوں کو اپنے ہاتھوں میں سُن یا چُبھنے کا احساس ہو سکتا ہے۔
احتیاط
سب سے اول احتیاط یہ کریں کہ جتنا ممکن ہو کم سے کم کتابیں بیگ میں ڈالنے کی کوشش کریں، صرف وہی کتابیں لے جائیں جو متعلقہ دن پڑھائی جائیں گی۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیگ جسم کے ساتھ لگا ہوا ہو اور فٹنگ کا ہو جبکہ پیٹھ کے بیچ میں یکساں طور پر متوازن اور آرام دہ ہو۔
کندھے کے دونوں پٹے استعمال کریں۔
خریدتے وقت پہیوں والے بیگ کو ترجیح دیں۔
اگر آپ کا بچہ کمر میں درد یا اپنے بازوؤں یا ٹانگوں میں سُن کے احساس یا کمزوری کی اطلاع دے تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسکول کے زمانے میں جس لڑکے پر کرش آیا وہ اب لوگوں کا دل دکھاتا ہے: مشال خان
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان مشال خان نے محبت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف دلچسپ سوالات کے جواب دیے جن میں ایک سوال محبت سے متعلق بھی تھا۔
اداکارہ نے انٹرویو کے دوران محبت کا ذکر آتے ہی ناگواری کا اظہار کیا۔
مشال خان نے بتایا کہ مجھے بچپن میں، اسکول کے زمانے میں ایک لڑکے پر کرش آیا تھا مگر میں نے اسے بتایا نہیں تھا، میں ابھی بھی اس لڑکے کو جانتی ہوں وہ کچھ خاص شخصیت نہیں بنا اور اب وہ لوگوں کا دل دکھانے والا انسان ہے۔
محبت پر بات کرتے ہوئے مشال خان نے کہا کہ میں محبت کا شوق ہی نہیں رکھتی ہوں، مجھے محبت کرنے کا نہ کبھی شوق تھا اور نہ ہو گا۔
انہوں نے یک طرفہ محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ یکطرفہ محبت کوئی معنی ہی نہیں رکھتی ہے، مجھے یک طرفہ محبت کی سمجھ ہی نہیں آتی ہے، یہ سب دھوکا ہے، شاعروں نے ہمیں غلط بتایا ہے کہ محبت کے بھی کچھ مراحل ہوتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ شاعروں نے بس ہمارے دماغ خراب کیے ہوئے ہیں کہ محبت اور یک طرفہ محبت بھی کچھ ہوتی ہے، آپ کو ڈرپ لگے گی تو آپ محبت کے فلانے مرحلے پر کھڑے ہوں گے، یک طرفہ محبت صرف ایک دھوکا ہے۔
مشال خان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبت میں آپ ایک دوسرے کو تھامتے ہیں اور پروان چڑھتے ہیں۔
Post Views: 3