190 ملین پاؤنڈ کیس:حسن نواز نے 9 ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں کیسے بیچی؟ حکومت جواب دے،فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے نو ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں کیوں بیچی؟ حکومت جواب دے۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں ںے کہا کہ توشہ خانہ ٹو میں عملی طور پر جرم کا کوئی عنصر نہیں، عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلتی آرہی ہے اسی لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ توشہ خانہ ٹو میں ٹرائل فوری طور پر روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیا ہے، عمران خان نے کہا کہ جیل میں کبھی بھی ساڑھے11 بجے سے پہلے ٹرائل شروع نہیں ہوتا، عمران خان نے بتایا کہ صبح نو بجے میسج آیا کہ جج صاحب آئے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے پوچھا کہ کیا میرے وکیل آئے ہیں جواب ملا نہیں کہا کہ جب میرے وکلا آئیں گے تو مجھے پیغام دیجیے گا میں آجاؤں گا۔
فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ انہیں اچانک پتا چلا کہ وہ جج صاحب اٹھ کے چلے گئے، جج صاحب کی جانب سے یہ کہنا کہ فلاں پیش نہیں ہوا اور میں اڑھائی گھنٹے انتظار کرتا رہا یہ بات درست نہیں۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا میرٹ پر کوئی تعلق نہیں ہے، نواز شریف سے سوال پوچھیں گے کہ ان کے بیٹے نے نو ارب روپے کی پراپرٹی 18 ارب روپے میں کیوں بیچی؟ حسن نواز نے نو ارب روپے زائد کس کھاتے میں لیے؟ لندن میں فریز پیسے کس کو ملے اس سے کابینہ کا کوئی تعلق نہیں، سوال یہ ہے کہ 9 ارب کی پراپرٹی 18 ارب روپے میں کیوں فروخت کی گئی اس کا جواب حکومتی جماعت دے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آؤٹ اف ٹرن کیسز کیوں ٹیک آپ کیے جا رہے ہیں؟ کیس کی میرٹ دیکھے بغیر سزا دینا مقصود ہے، یہ ایک سیاسی کیس ہے ملک میں قانون جمہوریت میڈیا آئی ٹی کو تباہ کر دیا گیا یہ سب تحریک انصاف کو کرش کرنے کے لیے کیا گیا، ملک میں جمہوریت کا نظام بٹھا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں صدائے احتجاج بلند کرنا دہشت گردی بنادیا گیا، ملک میں میڈیا کو کنٹرول کرلیا گیا، میڈیا کا سانس روکا جائے اور آواز بلند کرنے کی اجازت نہیں ہے، مذاکراتی کمیٹی کے سامنے ہمارے سیدھے مطالبات ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ سویلین کے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے کر زیادتی کی گئی پشاور اے پی ایس اٹیک کے بعد آئینی ترمیم کی گئی یہاں سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا جس نے پی ٹی آئی چھوڑ دی کیسز ختم کردئیے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے، پاکستان بطور ریاست عالمی معاہدوں کا پابند ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ کچھ سہولیات بانی کو جیل میں نہیں دی گئیں، ٹی وی کی سہولت بند کردی گئی، تین ماہ میں صرف ایک جمعرات کو ہماری ملاقات کرائی گئی بانی کی بچوں سے بات کل پانچ مہینے بعد کرائی گئی ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہماری درخواست سپریم کورٹ میں پینڈنگ ہے وہ سنی جائے عمران خان کو تین ہفتوں تک قید تنہائی میں رکھ کر ذہنی تشدد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مذاکراتی کمیٹی کے لوگ سیاسی لوگ ہیں ہم 9 مئی اور 26 نومبر کا ذکر نہیں چھوڑیں گے، قاضی فائز عیسیٰ نے ہم سے بیٹ کا نشان لیا تھا، آج وہ نہیں ہے لیکن پی ٹی آئی موجود ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کو ڈنڈے کے زور سے ختم نہیں کیا جاسکتا آج تمام تر کوششوں کے باوجود عمران خان اور پی ٹی آئی کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی پراپرٹی 18 ارب نے کہا کہ انہوں نے ارب روپے ملک میں
پڑھیں:
عمران خان ایک نظریہ اور تحریک، وہ جیل میں بیٹھا ہوا بھی آپ پر بھاری ہے، فیصل چوہدری
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے، وہ جیل میں بیٹھا ہوا بھی آپ پر بھاری ہے۔
جمعہ کو عمران کو احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز میں 14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان جیل میں بیٹھا تم پربھاری ہے، عمران ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے، اس تحریک کو پی ٹی آئی کا ہر ورکر اپنے خون سے سینچے گا۔
فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ یہ لکھے لکھائے فیصلے کہاں سے آتے ہیں، یہ فیصلہ کسی اور جگہ سے آتے ہیں، یہ واٹس ایپ پر آتے ہیں یہ لکھے نہیں جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ جب یہ فیصلہ عوام میں آئے گا تو یہ ایک شرمناک فیصلہ ہو گا، یہ مذائقہ خیز فیصلہ ہو گا، عمران خان دنیا بھرمیں بسنے والے پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ 8 فروری کو یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہوتے ہوئے بھی آمریت، فسطائیت اور ظلم و جبر کو شکست دی ہے۔ عمران خان ایک نظریہ اور تحریک ہے اور پی ٹی آئی کے کارکن اس تحریک کو اپنے خون سے سینچیں گے۔ق
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتساب عدالت آمریت پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی جرمانہ جیل سزا ظلم و جبر عار عمران خان فسطائیت فیصل چوہدری قید