“چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
“چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ : “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کا آغاز ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے متعلقہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ موجودہ مقابلے کا مقصد متحرک اور باصلاحیت نیوز ہوسٹ ٹیلنٹس کو تلاش کرنا اور
چائنا میڈیا گروپ کو آل میڈیا ٹیلنٹ ہائی لینڈ کی تخلیق میں تیزی لانے میں مدد کرنا ہے۔ بیجنگ وقت کے مطابق 14 جنوری کی شام سات بجے “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کے لئے رجسٹریشن باضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیوز اینکر سیزن
پڑھیں:
نوواک جوکووچ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
میلبرن: معروف ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچتے ہی راجر فیڈرر کا سب سے زیادہ سنگلز میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 37 سالہ کھلاڑی نے میلبرن میں 430 ویں گرینڈ سلیم سنگلز میچ میں جمائم فاریا کو 6-1 6-7 (4-7) 6-3 6-2 سے ہرا کر فتح اپنے نام کی۔
اس کے بعد جوکووچ مردوں اور خواتین میں کھیلے جانے والے سب سے زیادہ گرینڈ سلیم سنگلز میچز میں فتح حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی بن گئے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ جوکووچ کے سابق حریف فیڈرر کے پاس تھا جنہوں نے 2021 میں ومبلڈن میں اپنا آخری میچ کھیلا تھا۔
جوکووچ نے سنگ میل عبور کرنے پر کہا کہ ’مجھے یہ کھیل اور مقابلہ کرنا پسند ہے، میں ہر ایک بار اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ 20 سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے کہ میں اعلیٰ سطح پر گرینڈ سلیمز میں مقابلہ کر رہا ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ میچ میں جیت ہو یا ہار، ہمیشہ کیلیے اپنا دل کورٹ میں چھوڑ کر جاؤں گا، نیا ریکارڈ بنانے پر مجھے بہت زیادہ خوشی ہے۔