بیجنگ : “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کا آغاز ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے متعلقہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ موجودہ مقابلے کا مقصد متحرک اور باصلاحیت نیوز ہوسٹ ٹیلنٹس کو تلاش کرنا اور چائنا میڈیا گروپ کو آل میڈیا ٹیلنٹ ہائی لینڈ کی تخلیق میں تیزی لانے میں مدد کرنا ہے۔ بیجنگ وقت کے مطابق 14 جنوری کی شام سات بجے “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کے لئے رجسٹریشن باضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مائیک ٹائسن نے جیک پال سے شکست کے بعد 13 ملین ڈالر کا پرتعیش محل خرید لیا

سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن نے اپنی باکسنگ کے بعد کی زندگی کو ایک نئی سمت دی ہے اور فلوریڈا کے علاقے ڈیلرے بیچ میں 13 ملین ڈالر کی شاندار جائیداد خرید کر مداحوں کو حیران کردیا۔

یہ خریداری جیک پال کے خلاف ہونے والے ہائی پروفائل مقابلے کے دو ماہ بعد ہوئی، جو مائیک ٹائسن کی پروفیشنل باکسنگ کے کیریئر کا آخری مقابلہ تھا۔

نومبر 15 کو ہونے والے اس مقابلے نے دنیا بھر کے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا، جہاں 80 ہزار افراد نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر مقابلہ دیکھا اور 60 ملین افراد نے نیٹ فلکس پر براہ راست اس کا لطف اٹھایا۔ 

اگرچہ مائیک ٹائسن کو جیک پال کے خلاف متفقہ فیصلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے اسے اپنی ذاتی فتح قرار دیا۔

ٹائسن نے سوشل میڈیا پر کہا، "یہ ان لمحات میں سے ایک تھا جب آپ شکست کھا کر بھی جیت جاتے ہیں۔ میں نے اپنی صحت کے مسائل کو شکست دی اور اپنے بچوں کے سامنے ایک کم عمر فائٹر کے ساتھ مقابلہ کیا، جو میرے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔"

8 جنوری کو خریدی گئی یہ جائیداد 12,000 مربع فٹ پر محیط ہے، جس میں چھ بیڈروم، نو باتھ رومز، ایک نجی جھیل، 80 فٹ کا پول اور سپا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مکمل جم، چار کاروں کا گیراج، اور وسیع و عریض گراونڈز بھی ہیں جو مکمل پرائیویسی فراہم کرتے ہیں۔

ٹائسن کی اہلیہ، لاکِیہ "کی کی" ٹائسن کا نام بھی اس پراپرٹی کے دستاویزات میں شامل ہے، جو ان کی دیرینہ شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔

جیک پال کے خلاف مائیک ٹائسن کا یہ مقابلہ نہ صرف ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ تھا بلکہ نیٹ فلکس پر لائیو نشر ہونے والا پہلا بڑا باکسنگ ایونٹ بھی تھا۔ اس مقابلے سے ٹائسن نے 20 ملین ڈالر کمائے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ہیپی چائنیز نیو ایئر” کی سرگرمیوں کا آغاز
  • بیرسٹر گوہرکی آرمی چیف سے “ملاقات” کی تمام تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے، عرفان صدیقی
  • قومیں اتحاد سے بنتی، ثقافت بھول جانیوالے ممالک گم ہو جاتے ہیں: بلاول
  • امریکہ میں چائنا میڈیا گروپ کی ”اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر“کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • امریکا میں چائنا میڈیا گروپ کی ”اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر“کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • ”آپ نے گھبرانا نہیں ہے” 190 ملین پانڈ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کا پہلا سوشل میڈیا پر پہلا رد عمل
  • مائیک ٹائسن نے جیک پال سے شکست کے بعد 13 ملین ڈالر کا پرتعیش محل خرید لیا
  • چین کی تائیوان کے لیے گروپ ٹور دوبارہ شروع کرنے کی تیاری
  • چین اور آسیان ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرانک فراڈ  جیسے جرائم کا مقابلہ کریں گے، چینی وزیر خارجہ
  •  صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی برطرفیاں معاشی قتل کے مترادف ہے، ملتان یونین آف جرنلسٹ