بیجنگ: چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے 2024 میں امیگریشن مینجمنٹ کے اہم اعداد و شمار جاری کیے،جس کے مطابق 2024 میں چین میں بغیر ویزے کے 20.115 ملین غیر ملکی ٹرپس دیکھے گئے ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سال 2024 میں چین  بھر میں امیگریشن مینجمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 610 ملین  اندرون اور بیرون ملک ٹرپس دیکھے گئے  جو سال بہ سال 43.

9 فیصد کا  اضافہ ہے۔ ان میں 291 ملین مین لینڈ  کے رہائشی، 254 ملین ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشی اور 64.882 ملین غیر ملکی تھے، جو بالترتیب 41.3 فیصد، 38.8 فیصد اور 82.9 فیصد کا  سال بہ سال اضافہ  ہے ۔
2 کروڑ 33 لاکھ 19 ہزار عام پاسپورٹس کا اجراء کیا گیا،   ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کا سفر کرنے والے مین لینڈ کے رہائشیوں کے لیے9 کروڑ 45  لاکھ 14 ہزار    توثیقیں جاری کی گئیں، جو سال بہ سال 26.5 فیصد اور 9.8 فیصد  کا اضافہ  ہے ۔ ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشیوں کے لیے مین لینڈ آنے کے25 لاکھ 78 ہزار  اجازت نامے جاری کیے گئے،25لاکھ 97 ہزار  غیر ملکی ویزا سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے  جو سال بہ سال 52.3فیصد اضافہ ہے۔2024 میں چین میں بغیر ویزے کے 20.115 ملین غیر ملکی ٹرپس دیکھے گئے  جو گزشتہ سال  کی تعداد کے مقابلے میں  112.3 فیصد زیادہ ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کی کاوشیں، یورپی ملکوں کو برآمدات میں 9.4 فیصد اضافہ

اسلام آباد:

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے یورپی ممالک کو برآمدات9.4 فیصد تک بڑھ گئیں۔

ذرائع کے مطابق اس دوران مغربی یورپ کو برآمدات میں11.6فیصد، شمالی یورپ کو برآمدات میں17.7 فیصد اضافہ ہوا ، اٹلی، یونان اور اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک کو برآمدات بھی بتدریج بڑھ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے اقتصادی زونز کی اصلاحات کے لیے ایکشن پلان کی منظوری دے دی

اس اضافے کی وجہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیساتھ ساتھ پاکستانی ٹیکسٹائل و ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہے۔

واضح رہے کہ پورپی پارلیمان نے اکتوبر2023 میں پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں2027 تک توسیع دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایس آئی ایف سی کی کاوشیں، یورپی ملکوں کو برآمدات میں 9.4 فیصد اضافہ
  • مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں46 فیصد اضافہ
  • مارچ 2025، پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدت میں کمی ریکارڈ
  • پاکستانی مصنوعات کی دھوم؛ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملکی برآمدات میں اضافہ
  • سونے کے نرخ میں تاریخ ساز اضافہ، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
  • ٹیرف فیصلے کے بعد ایلون مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی
  • ٹیرف فیصلے کے بعد مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی
  • کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دیدی
  • بیساکھی تقریبات، ریکارڈ 6 ہزار سے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے 
  • ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ