وزیراعلیٰ سندھ کا سڑکوں کی تعمیر پر 4 فیصد رقم مختص کرنے پر وزیراعظم کو خط
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں کی تعمیر کے لیے وفاق کی جانب سے 4 فیصد رقم مختص کرنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
مراد علی شاہ نے 6 مارچ 2024ء کو شہباز شریف کو خط لکھا کہ حیدرآباد سے سکھر تک موٹروے تعمیر کیا جائے، اس موٹروے کی تعمیر ملک کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
اُنہوں نے خط میں لکھا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے نہ ہونے سے اندرون ملک ٹریفک کی روانی دشوار ہو گئی ہے، یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لیے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں مزید لکھا کہ این ایچ اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے، پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ پر امن دھرنوں کے خلاف نہیں ہیں، دھرنوں سے لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے، لوگوں کو تکلیف ہوگی تو دورکرنا ہماری ذمے داری بنتی ہے، دھرنوں کے خلاف کارروائی کرنے جا رہے ہیں، کچھ لوگ ناراض ہوں گے۔
اُنہوں نے خط میں لکھا کہ کے پی کے 30 منصوبوں کے لیے 17.59فیصد، بلوچستان کے 22 منصوبوں پر 23.87 فیصد رقم رکھی گئی، گلگت کے 4 منصوبوں پر 4.40 فیصد، آزاد کشمیر کے ایک منصوبے پر 0.16 فیصد رقم رکھی گئی۔
مراد علی شاہ نے خط میں مطالبہ کیا کہ حیدرآباد سے سکھر تک ایم 6 موٹروے پر بغیر کسی دیر کے بجٹ رکھا جائے اور این ایچ اے کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ حیدرآباد سکھر ایم 6 موٹروے کا کام شروع کرے۔
اُنہوں نے خط میں یہ بھی لکھا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ کہ حیدرآباد علی شاہ نے فیصد رقم کے لیے
پڑھیں:
شدید دھند کے باعث پنجاب میں اہم موٹرویز ٹریفک کے لیے بند
لاہور: پنجاب کے کئی علاقے گھنی دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق، شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو عبدالحکیم سے ملتان تک اور موٹروے ایم 5 کو ملتان سے ظاہر پیر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ موٹرویز کی بندش عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کرنے، غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور کسی بھی مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہری تیز رفتاری سے گریز کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، اور دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔