نامکمل پُل کے افتتاح کی کیا جلدی تھی: عبدالوسیم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم--- فائل فوٹو
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم نے کہا ہے کہ آخر نامکمل پُل کے افتتاح کی کیا جلدی تھی؟
کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر عبدالوسیم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایوان میں دعوے کیے جارہے ہیں، مسائل بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔
عبدالوسیم نے کہا کہ صحت، تعلیم، سیوریج اور انفرا اسٹرکچر کے مسائل ہیں، جبکہ مشکل حالات میں حکومتیں بھی مشکلات بڑھانے کا سبب بن رہی ہیں۔
ملیر ایکسپریس وے پر کرکٹ میچ، موٹر سائیکلوں، پیدل افراد کا مٹر گشتکراچی میں ملیر ندی کے کنارے قیوم آباد سے موٹروے ایم نائن تک کے منصوبے کو مقررہ مدت تک مکمل نہیں کیا جا سکا تاہم اس کے ایک حصے کو مکمل کیے بغیر منصوبے کا جلد بازی میں افتتاح کر دیا گیا۔
عبدالوسیم کا کہنا ہے شہر سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے۔
انہوں نے سندھ حکومت سے سوال کیا کہ آخر نامکمل پُل کے افتتاح کی کیا جلدی تھی؟
عبدالوسیم نے کہا کہ ایک کمیٹی پہلے بھی تعلیمی بورڈز میں خرابیوں کی نشاندہی کرچکی ہے، اس کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیوں نہیں ہوسکا؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عبدالوسیم نے
پڑھیں:
جسٹس عالیہ نیلم کا دورہ قصور، نیو جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا
دورہ قصور کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سیشن جج قصور نے زیر التوا کیسز سے متعلق بریفنگ دی، چیف جسٹس نے سیشن سمیت دیگر ججز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے صلح کی بنیاد پر ریپ کیسز کے ملزموں کی رہائی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہا کہ ریپ کے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا دورہ قصور، سیشن کورٹ میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ سیشن کورٹ قصور پہنچنے پر سیشن جج طارق جاوید نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رجسٹرار عبہر گل بھی موجود تھیں، اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سیشن کورٹ کے جوڈیشل کمپلیکس میں سول اور کریمنل بلاکس کا افتتاح کیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سیشن کورٹ قصور کے تمام ججز سے ملاقات کی۔
سیشن جج قصور طارق جاوید نے زیر التوا کیسز سے متعلق چیف جسٹس کو بریفنگ دی، چیف جسٹس نے سیشن جج طارق جاوید سمیت دیگر ججز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے صلح کی بنیاد پر ریپ کیسز کے ملزموں کی رہائی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہا کہ ریپ کے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، چیف جسٹس نے پرانے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایات جاری کیں۔
چیف جسٹس نے قصور بار کے نمائندوں سے ملاقات کی، قصور بار کے نمائندوں نے وکلا کی فلاح سے متعلق چیف جسٹس عالیہ نیلم کے اقدامات کی تعریف کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سیشن جج قصور طارق جاوید کی جانب سے چیف جسٹس عالیہ نیلم اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان کو سوینئر بھی پیش کیا گیا۔